ہر 30 کلومیٹر پر ایک ڈائیلاسز سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ – وزیر صحت دامودر راج نرسِمھا کا خطاب

حکومت تلنگانہ میں غریبوں کو معیاری تعلیم، بہتر ادویات اور فلاحی اسکیمات فراہم کرنے کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ پچھلی حکومت کے دوران عوام کو فلاحی اسکیمیں نہیں ملی تھیں اور کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے غریبوں کو راشن کارڈس، نئے راشن کارڈس اور اندرما مکانات دے رہی ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے طب و صحت اور ٹکنالوجی دامودر راج نرسمہا نے مکتھل میں ریاستی فشرز محکمہ کے زیراہتمام منعقدہ مفت مچھلی کی تقسیم پروگرام سے کیا ، آج وزیر ماہی پروری ڈاکٹر واکیٹی سری ہری کے ساتھ مکتھل منڈل کے سنگم بنڈہ (مرحوم چٹم نرسی ریڈی بیلنسنگ) ریزروائر اور مکتھل ٹاؤن کے منی ٹینک بنڈ میں مچھلیاں چھوڑی گئی۔ بعد ازاں وزراء نے مکتھل منی ٹینک بنڈ377 لاکھ روپٸے کی لاگت سے منظورہ ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ وانا مہوتسوا کے حصے کے طور پر منی ٹینک بنڈ کے احاطے میں شجر کاری کی گٸی ۔ بعد میں وزراء دامودر راج نرسمھا اور واکیٹی سری ہری نے وہاں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دامودر راج نرسمہا نے انکشاف کیا کہ ان کی حکومت 100 فیصد سبسڈی کے ساتھ 26 ہزار تالابوں میں 88 کروڑ چھوٹی مچھلیاں اور10 کروڑ جھینگا "تقسیم” کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مدیراج برادری کے لوگوں کے ساتھ ایک ناقابل تسخیر رشتہ ہے انہوں نے کہا کہ بی سی طبقہ میں قیادت بڑھے، تاکہ پسماندہ ذاتوں اور کمزور طبقات کو سماجی انصاف ملے
۔ اور سماجی انصاف صرف کانگریس سے ہی ممکن ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت نے ہر 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک ڈائیلاسز سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور قومی شاہراہوں پر حادثات کے زیادہ امکانات ہیں، اور ایسے بلیک پوائنٹس پر ٹراما سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور یہ ٹراما سنٹر اس سال دسمبر میں دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے سابقہ وعدے کے مطابق 6 ماہ میں محبوب نگر میں کینسر اسکریننگ سنٹر اور ایم آر آئی خدمات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ میں 50 نشستوں پر مشتمل ایک میڈیکل کالج پہلے ہی دستیاب کرایا جا چکا ہے اور مزید 9 مہینوں میں علاج کے لئے حیدرآباد جانے کے بجائے دیہات میں علاج فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا
ہےریاستی وزیر سری ہری نے مخاطب ہوتے ہوۓ کہاکہ کانگریس پارٹی غریبوں اور کمزوروں کو انصاف فراہم کرنے والی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کرشنما ندی قریب سے بہتی ہے لیکن سابقہ حکمرانوں کی لاپرواہی کی وجہ سے مکتھل علاقے میں پانی نہیں پہنچ سکا اور سابقہ حکمرانوں نے ٹھیکیداروں کو زندہ رکھنے کے لیے منصوبے لائے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کے پاس صرف الفاظ تھے لیکن عمل نہیں کیا س موقع پر اراکین اسمبلی پرنیکا ریڈی مدھوسدن ریڈی اینم سرینواس ریڈی ضلع کلکٹر ناراٸن پیٹ سکتا پٹناٸیک سپرینڈینٹ آف پولیس ناراٸن پیٹ ڈاکٹر ونیت کے علاوہ دیگر موجود تھے



