کویتا اور آر. کرشنیا کی قیادت میں بی سی طبقات کے حقوق کے لیے مضبوط عزم بی سی بند کو تلنگانہ جاگروتی کی مکمل حمایت

کویتا اور آر. کرشنیا کی قیادت میں بی سی طبقات کے حقوق کے لیے مضبوط عزم
بی سی بند کو تلنگانہ جاگروتی کی مکمل حمایت
تلنگانہ جاگروتی کے دفتر میں بی سی جے اے سی کے چیئرمین آر. کرشنیا، وائس چیئرمین وی جی آر ناراگونی، قومی بی سی سنگھ کے رہنما جی کرشنا اور دیگر قائدین کی آمد پر صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے پرتپاک استقبال کیا۔ کلواکنٹلہ کویتا نے بی سی بند کے حق میں اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی ہمیشہ بی سی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
آر کرشنیا نے کہا کہ بی سی طبقات کے لیے کویتا کی جدوجہد قابل ستائش ہے اور انہیں بی سی عوام کے لیے ایک رہنما کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ وی جی آر ناراگونی نے کہا کہ بی سی تحریک دوسری لہر کے طور پر اب تلنگانہ سے اٹھ چکی ہے
اور کلواکنٹلہ کویتا جیسے رہنما ہی بی سی حقوق کی اصل آواز ہیں۔ دونوں تنظیموں نے اعلان کیا کہ وہ بی سی ریزرویشن کے لیے اپنی جدوجہد پارلیمنٹ میں قانون بننے تک جاری رکھیں گے۔



