جنرل نیوز

25ویں بین مذہبی کانفرنس کے پوسٹر کا ریاستی وزیر تلنگانہ ڈاکٹر واکٹی سری ہری کے ہاتھوں رسم اجرائی: 

25 ویں بین مذہبی کانفرنس کے پوسٹر کا ریاستی وزیر تلنگانہ ڈاکٹر واکٹی سری ہری کے ہاتھوں رسم اجرائی:

 

نارائن پیٹ: مولانا ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے آج ریاستی وزیر برائے حیوانات، ڈیری ترقی اور ماہی پروری، کھیل اور نوجوانان ڈاکٹر واکیٹی سری ہری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کے ہاتھوں 551 واں سالانہ عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی رح کولم پلی کے ضمن میں 27 اکٹوبر کو منعقدہ 25 ویں بین مذہبی کانفرنس کے پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔

 

اس موقع پر جانشین سجادہ سید احمد حسینی اشرفی نے ریاستی وزیر تلنگانہ وکٹی سری ہری کو بین مذہبی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر محمد فیاض’ عبدالرحمن’ نصیر’ برہان’ عبد الغنی’منظور الٰہی ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button