محمد عبدالقیوم ایڈیشنل جنرل سکریٹری TSTU ضلع حیدرآباد منتخب

حیدرآباد ۔جناب محمد عبداللہ ریاستی صدر TSTU کی اطلاع کے بموجب محمد عبدالقیوم اسکول اسسٹنٹ سوشل اسٹڈیز گورنمنٹ ہائ اسکول دریچہ بواہیر کشن باغ کو آج متفقہ طور پر ایڈیشنل جنرل سکریٹری TSTU ضلع حیدرآباد کےلئیے نامزد کیا گیا۔موصوف کئ سالوں سے TSTU سے وابستہ رہے ہیں ۔
وہ نہ صرف ایک بہترین استاذ مانے جاتے ہیں بلکہ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے میں بھی وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔انہیں یہ عہدہ دئیے جانے پر جناب محمد اقبال صدر TSTU ضلع حیدرآباد ، جناب محمد احمد خان جنرل سکریٹری TSTU ضلع حیدرآباد، جناب یم اے باسط خاں صاحب سابقہ جنرل سیکرٹری TSTU ضلع حیدرآباد ، جناب محمد وجہی الدین حامد انصاری ورکنگ صدر TSTU ضلع حیدرآباد، جناب محمد عبدالحفیظ فینانس سکریٹری TSTU ضلع حیدرآباد ،
جناب محمد علی اسوسیٹ سکریٹری TSTU ضلع حیدرآباد ،جناب سید رحمت اللہ ، محمد خواجہ ،سید نوید اختر، محمد سیف اللہ ،ابراہیم خان ،زاہد حسین ،یم اے حمید ، خواجہ خلیل احمد اور دیگر قائیدین نے انھیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔



