تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول آصف نگر بوائز 1میں ذہنی خوشحالی پروگرام کا انعقاد پرنسپل و دیگر اصحاب کا خطاب

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول آصف نگر بوائز 1میں ذہنی خوشحالی پروگرام کا انعقاد
پرنسپل و دیگر اصحاب کا خطاب
حیدرآباد 18/اکتوبر (اردو لیکس) انسان اگر معمولی ،معمولی چیزوں میں خوشی کو تلاش کرے تو وہ ہمیشہ خوشحال رہ سکتا. اگر ہم ذہنی طور پر خوش رہیں تو ہمیشہ صحت مند بھی رہ سکتے ہیں. ان خیالات کااظہار شریمتی ڈاکٹر لاونیہ ماہر فزیوتھراپیسٹ نے آج تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول آصف نگر بوائز 1 میں اولیائے طلباء کے ایک اہم اجلاس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو ہمیشہ خوش و خرم ماحول فراہم کرنا بھی والدین کی ذمہ داری ہے. سید تاج الدین آر ایل سی حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم اور ذہنی نشونما کی فکر کریں اور انہیں بہترین ماحول فراہم کرنے کی فکر کریں.
پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول آصف نگر بوائز 1 نے محمد فرید نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین کا اپنی اولاد کے لیے سب سے بہترین تحفہ ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہی ہے
. انہوں نے والدین کو تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں. اس موقع پر ویجلنس آفیسرز محمد نعیم، محمد عبدالرحیم، حیدرآباد ڈسٹرکٹ اکیڈمک کو آرڈینیٹر فرح فاطمہ میڈم کے علاوہ طلباء و اولیائے طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی..




