تلنگانہ

مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال کار حادثہ میں زخمی 

حیدرآباد 19 اکتوبر (اردو لیکس) مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال انڈیا اور رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کار کے ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں اطلاعات کے مطابق مولانا کی صحت اب بہتر ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ 18 اکتوبر کی شب آندھرا پردیش کے باگے پلی سے تقریبا 45کیلو میٹر دور پنی کونڈہ میں مولانا کی کارسڑک حادثہ کا شکار ہوگئی۔

 

 

مولانا اور ان کے ڈرائیور حامد دونوں زخمی ہوگئے۔ ایمبولینس کے ذریعہ قریبی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں ابتدائی معائنوں کے بعد ڈاکٹروں نے کسی بڑے دواخانہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مولانا کو شدید چوٹیں آئیں ڈرائیور کی حالت کسی حد تک تشویش ناک ہے ۔ ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق اننت پور کے معروف خانگی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے مولانا سے بات کرنے والے ایک صاحب نے ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں مولانا نے ان کی صحت کے لیے دعا کی گزارش کی ہے۔

 

 

الله تعالی دونوں حضرات کو عافیت کے ساتھ جلد از جلد رو بہ صحت فرمائے۔ مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کے زخمی ہونے کی اطلاع پر شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع ،بیرون ریاست کرناٹک مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی سے مولانا کے احباب بالخصوص علماء وقائدین کی بڑی تعداد نے مولانا اور ان کے ڈرائیور کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اورعا متہ المسلمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ

 

 

 

مولانا اور ان کے ڈرائیور اور جو جو بھی اس وقت بیمار ہیں ان سبھی کی کامل صحتیابی کے لیے نمازوں میں دعائیں کریں معلوم ہوا ہے کہ مولانا کے کار میں ڈرائیور اور مولانا ہی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button