نو منتخبہ صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جناب سلیم خان صاحب کا دورہ تلنگانہ۔ محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کا صحافتی بیان۔
نو منتخبہ صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جناب سلیم خان صاحب کا دورہ تلنگانہ۔ محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کا صحافتی بیان۔
جگتیال۔۔ صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ محمد شعیب الحق طالب کی اطلاع کے بموجب 20/اکتوبر 2025 بروز پیر جناب سلیم خان صاحب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند پہلی مرتبہ ریاست تلنگانہ کے تنظیمی دورہ پر تشریف لارہے ہیں اس موقع پر انشاءاللہ ادارہ کے اراکین عاملہ اور تمام وہ مقامات جہاں ادارہ کی شاخیں قائم ہیں
وہاں کے صدور و سیکریٹریز کا ایک اہم اجلاس کل بروز پیر بوقت 30ـ10بجے تا 00ـ5 بجے بمقام دفتر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ لکڑکوٹ حیدرآباد۔ صدر ادارہ کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر صدر ادارہ ریاستی کاموں کا جائزہ لینگے۔
خصوصی طور پر شعبہ تلگو، شعبہ عربی اور مقامی یونٹس کے صدور سے انفرادی طور مقامی کاموں کی رپورٹس لینگے اور ادارہ ادب اسلامی کے کاموں کو آگے بڑھانے اور موثر بنانے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی جاسکتی ہے اس پر کھلے مباحث ہونگے۔ ادارہ کے٘پروگرام یوم اقبال یا ہفتہ اقبال منانا تحریک اسلامی کی جانب سے نومبر 2025 میں منائی جانے وا لی "ہمسایہ مہم” میں ادارہ ادب اسلامی کا کیا کام انجام دے اس پر بھی گفتگو ہوگی۔
ریاستی صدر نے تمام اراکین عاملہ اور صدور و سیکرٹریزسے خواہش کہ وہ وقت مقررہ پر دفتر حلقہ پہنچ جائیں الا یہ کہ کوئی شرعی عذر لا حق ہو۔



