جنرل نیوز

جگتیال میں ایس آئی او کی 43 ویں یوم تاسیس تقریب

جگتیال، ضلع طلبہ کی تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کے 43ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جماعتِ اسلامی ہند، جگتیال کے دفتر کے سامنے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد اس موقع پر مختلف سماجی طبقات کے معزز حضرات، تنظیمی ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی

 

۔ایس آئی او کا پرچم جناب شعیب الحق صاحب، امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند، جگتیال، اور عبداللہ منیر، یونٹ صدر ایس آئی او جگتیال نے مشترکہ طور پر بلند کیا۔اپنے مختصر خطاب میں جناب شعیب الحق صاحب نے ایس آئی او کے کردار کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ یہ تنظیم نوجوانوں کی تربیت اسلامی اقدار، اخلاقی قوت اور فکری بصیرت کے ساتھ کر رہی ہے

 

۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں عدل، امن اور علم کی قیادت کریں تقریب کا اختتام تنظیم کی ترقی اور ملت کی سربلندی کے لیے پرخلوص دعا کے ساتھ ہوا۔ یہ پروگرام اتحاد، نظم و ضبط اور ایس آئی او کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ “طلبہ، الٰہی رہنمائی کی روشنی میں معاشرے کی تعمیرِ نو کے لیے کوشاں ہیں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button