جنرل نیوز

صدر جمیعتہ العلماء تلنگانہ واے پی مولانا حافظ پیر شبیر احمد سپرد لحد- نماز جنازہ میں ہزاروں اصحاب کی شرکت

چندرا بابو نائیڈو،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، بیرسٹر اسد الدین اویسی،محمد علی شبیر مولانا شاہ جمال الرحمن اور مولانا جعفر پاشاہ کا اظہار رنج-منگل کو جامع مسجد دارا لشفا میں تعزیتی جلسہ

حیدرآباد 19-اکتوبر متحدہ ریاست آندھرا پردیش وہ تلنگانہ کے سر کردہ ممتاز عالم دین اور قوم و ملت کے انتہائی ہمدرد وغمگسار شخصیت جمعیتہ علماء تلنگانہ کے صدر پاسبان ملت الحاج حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بہ عمر78سال، اتوار 19 اکتوبر کی صبح انتقال ہو گیا ان کے والد محترم کا نام پیر عبدالوہاب صاحب تھا نماز جنازہ جامع مسجد کنز العلوم مرکز شاہین نگر حیدرآباد میں ادا کی گئی

 

 

مولانا کے پوتے مولانا حافظ پیر عبدالوہاب عمیر قاسمی نے نماز جنازہ کی امامت کی تدفین قبرستان رسالہ خورشید جاہی مشیر آباد میں عمل میں آئی نماز جنازہ کے بعد حکومت تلنگانہ کی جانب سے گاڈ آف آنر بھی پیش کیا گیانماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں مسلمانوں کے علاوہ دیگر ابنائے وطن کی بھی کثیر تعداد دیکھی گئی جس میں ممتاز علمائے کرام، سیاسی قائدین شامل ہیں چیف منسٹر آندھرا پردیش و صدر تلگو دیشم پارٹی جناب این چندرا بابو نائیڈو نے مولانا حافظ پیر شبیر احمد کے انتقال پر اپنے شدید گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ پیر شبیر احمد صاحب ہندو مسلم اتحاد کے حقیقی علمبردار تھے

 

 

انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دی تھیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے انتقال کی اطلاع ملتے ہی گھر پہنچ کر پرسہ دینے ،اظہار تعزیت کرنے اور نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں صدر کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ،صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی،سینیئر کانگریس قائد جناب محمد علی شبیر،مہیش گوڑ صدر تلنگانہ کانگریس، مجلسی ارکان اسمبلی جناب جعفر حسین معراج ،جناب ماجد حسین کے علاوہ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی،مولانا محمد عبدالقوی مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صدر ریاستی جمعیت علماء تلنگانہ واے پی،

 

 

مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش،پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی،مولانا حامد محمد خان مرکزی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند ،جناب محمد اظہر الدین ،جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا،ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز،ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد،مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی، مولانا احمد عبداللہ طیب،مولانا مصباح الدین حسامی ،مولانا سید نذیر احمد جنرل سیکرٹری سٹی جمعیت علماء،جناب فہیم قریشی ،جناب مشتاق ملک ،جناب علی بن ابراہیم عبداللہ مسقطی ،مولانا محمد مصدق القاسمی صدر سٹی جمعیۃ العلماء،مولانا مفتی عبدالباسط گنٹور ،مولانا حافظ عثمان گنٹور، مولانا عبدالماجد کرنول ،مولانا عبدالغنی بھینسہ، مولانا خواجہ کلیم الدین کریم نگر، مولانا عبدالکریم، مولانا عبدالصبور ظہیر آباد ،مفتی عبدالسلام سدی پیٹ ،جناب محمد رمضان انچارج جمعیت علماء تلنگانہ واےپی ،مولانا مفتی عظیم الدین انصاری،مولاناسعید حسینی قادری ،جناب محمد اظہر الدین ،جناب منیر الدین احمد مختار،مولانا ہدایت علی ،مولانا نعیم کوثر محبوب نگر، حافظ و قاری

 

 

سلطان مجاہد مولانا حافظ و قاری محمد عبدالباری، جناب جنید حافظ معز،دیگر علماء کرام و مشائخ عظام دینی مدارس کے ذمہ داران و اساتذہ کرام، حفاظ کرام، ائمہ کرام ،نظام آباد ورنگل، کھمم، گنٹور، میدک، محبوب نگر، بھینسہ، عادل آباد آندھرا پردیش کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور جمعیت علماء کےذمہ داران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز و معروف شخصیات نے شرکت کی اور ان کے فرزندان حافظ پیر حسین احمد بابا، حافظ پیر منظور احمد ذاکر، حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء تلنگانہ واےپی ،پیر ارشاد احمد ناصر ،پیر مشتاق احمد عامر اور پیر منیر احمد جابر کو پرسہ دیا اور مولانا حافظ پیر شبیر احمد کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ موصوف کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اہلیہ جناب ایاز احمد شامل ہیں انتقال کی اطلاع

 

 

ملنے پر دارالعلوم دیوبند کے ممتاز علماء کرام ،دہلی، کولکتہ، چنائی، کرناٹک اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز و معروف شخصیات میں اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا واضح ہے کہ حافظ پیر شبیر احمد کے سونیا گاندھی ،راہل گاندھی ،غلام نبی آزاد، کرن کمار ریڈی، جناب سلطان صلاح الدین اویسی سابق صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین،مولانا محمد حمید الدین حسامی عاقل سابق امیر ملت اسلامیہ آندھرا پردیش( متحدہ)،جناب محمد عبدالرحیم قریشی سابق صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت، مولانا سلیمان سکندر سابق نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ،اور دیگر اکابر شخصیات سے ملت کے مسائل پر گہرے روابط تھے مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے اصلاح معاشرہ فتنہ ارتداد کی سرکوبی، تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور ہندو مسلم اتحاد کے لیے مثالی وعظیم الشان خدمات انجام دیں وہ متحدہ آندھرا پردیش میں ٹیلی فون ایڈوائزری کمیٹی کے بھی رکن رہے سات سال تک

 

 

انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش میں رکن قانون ساز کونسل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں30 سال سے جمعیت علماء کے صدر رہے وہ ایک مرکزی شخصیت کے حامل انسان تھے اور جمعیت العلماء ہند کی مرکزی عاملہ کے رکن بھی رہے آندھرا پردیش (متحدہ) میں انہوں نے مسلمانوں کو چار فیصد تحفظات کے سلسلے میں انتہائی کلیدی رول ادا کیا تھا اور یہ تحفظات اب تک ثمر آور ہیں مولانا حافظ پیر شبیر احمد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منگل 21 اکتوبر کو بعد نماز عشاء جامع مسجد دارالشفاء میں ایک تعزیتی اجلاس مقرر ہے شہر حیدرآباد اور اضلاع کے ممتاز علماء کرام و

 

 

قائدین اور جمعیت العلماء کے قائدین مخاطب کریں گے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button