ایجوکیشن

پالمور یونیورسٹی میں ایم بی ائے اور ایم سی ائے کورسز میں داخلے 

محبوب نگر۔ڈاکٹر غوث محی الدین وائس پرنسپل پالمور یونیورسٹی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ رجسٹرار پالمور یونیورسٹی کے بموجب پالمور یونیورسٹی محبوب نگر میں ایم بی اے اور ایم سی ائے کورسز میں چند نشستیں مخلوعہ ہیں ان میں داخلہ کے لیے ٹی جی ائی سیٹ 2025۔ کوالیفائیڈ اور نان کوالیفائیڈ امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں

 

 

خواہشمند امیدوار داخلہ فارم پالمور یونیورسٹی پی جی کالج پر 21 اکتوبر 2025 شام 4 بجے تک داخل کر سکتے ہیں ۔ داخل شدہ درخواستوں کے لئے اسپاٹ ایڈمیشن 22 اکٹوبر 2025 کو کیا جائیگا۔داخلہ کے خواہشمند امیدوار داخلہ فارم تعلیمی قابلیت کے تمام اسنادات ایس ایس سی انٹر ڈگری کے سرٹیفکیٹ اور ائی سیٹ رینک کارڈ ۔ ہال ٹکٹ

 

 

اور تمام بونافائیڈ سرٹیفکیٹس کی زیراکس کے ساتھ پروسیسنگ فیس 1300۔ روپیہ ,( کوالیفایڈ امیدوار کیلئے ) اور 2100 روپیہ ( غیر کولیفایڈ امیدوار کے لیے ) کے ساتھ پی جی کالج پالمور یونیورسٹی پر داخل کر سکتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے یونیورسیٹی ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button