وزڈم دی اسکول آف ایکسیلنس عادل آباد کے طلباء کی کلکٹر جناب راجرشی شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد

عادل آباد، 21/ اکتوبر (اردو لیکس)
وزڈم دی اسکول آف ایکسیلنس، عادل آباد کے ایک گروپ نے کلکٹر جناب راجرشی شاہ، آئی۔اے۔ایس کو اُن کی سالگرہ کے موقع پر ملاقات کی اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ طلباء نے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور ساتھی طلباء کی جانب سے نیک تمنائیں پیش کی گئی۔
اس موقع پر اسکول کرسپانڈینٹ شیخ افسر سر، پرنسپل محترمہ عایشہ جبین، کو آرڈنیٹر نسیم احمد سر موجود تھے۔۔۔
ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے طلباء سے خوشگوار گفتگو کرتے ہوئے اُن کے نظم و ضبط، شائستگی اور تعلیمی جوش و جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے بارے میں مفید رہنمائی فراہم کی اور اُنہیں محنت، دیانت داری اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔
کلکٹر صاحب نے محنت، علم حاصل کرنے کے شوق اور عوامی خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔ اس ملاقات سے طلباء کو زبردست حوصلہ ملا اور وہ اپنے تعلیمی سفر میں مزید لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم نظر آئے۔
وزڈم دی اسکول آف ایکسیلنس کی انتظامیہ نے جناب راجرشی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو یادگار اور تعلیمی لحاظ سے نہایت مفید قرار دیا۔



