ایجوکیشن

ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے ٹی جی ایم آر ایس جونیر کالج (طالبات-2) میں ’’ایکسِلنس سنٹر‘‘ کا افتتاح کیا

عادل آباد، 21 اکتوبر (اردو لیکس)

ضلع کلکٹر عادل آباد راجرشی شاہ نے منگل کے روز عادل آباد دیہی منڈل کے بنگاری گوڑہ میں واقع تلنگانہ گورنمنٹ ماڈل ریذیڈنشل جونیر کالج برائے طالبات-2 میں ’’سینٹر آف ایکسلنس‘‘ (Centre of Excellence) کا افتتاح انجام دیا۔۔۔ اس تقریب میں ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شیخ کلیم احمد، اقلیتی بہبود دفتر سپرنٹینڈینٹ سید روحیل، آر ایل سی کیپٹن سلیم و دیگر شریک رہے۔

 

اس موقع پر کلکٹر نے ترقی اور پیش رفت کی علامت کے طور پر تیار کردہ چارٹ کی بھی نقاب کشائی کی۔

 

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات محنت، نظم و ضبط اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کر کے اپنی زندگی میں نمایاں مقام حاصل کریں۔ حکومت کی جانب سے فراہم کیے جارہے تعلیمی مواقع سے بھرپور استفادہ کریں اور آئی آئی ٹی، نیٹ و دیگر قومی سطح کے امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے ضلع و ریاست کا نام روشن کریں۔

 

کلکٹر راجرشی شاہ نے مزید کہا کہ مائناریٹی طلبہ و طالبات کے تعلیمی مستقبل کو بہتر بنانے کے مقصد سے ٹی جی ایم آر ایس کے تحت معیاری تعلیم اور صلاحیتوں کے فروغ کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔

 

قبل ازیں کیپٹن سلیم الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مرکز کا مقصد طلبہ میں تعلیمی استعداد، خوداعتمادی اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

 

اس موقع پر ضلع مائناریٹی ویلفیئر آفیسر شیخ کریم احمد، کالج پرنسپل جی پلوی، اساتذہ، طلبہ و دیگر عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button