جنرل نیوز

حوصلہ رکھو ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ڈی جی پی شیوادھر ریڈی کا پرمودکے خاندان کو پرسہ

حوصلہ رکھو ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ڈی جی پی شیوادھر ریڈی کا پرمودکے خاندان کو پرسہ

رورل ایم ایل اے، کلکٹر، آئی جی، پولیس کمشنرکے ہاتھوں پولیس شہداء کے لواحقین میں رہائشی پٹہ جات حوالے

نظام آباد: 21 /اکتوبر(اردو لیکس) ریاست کے ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی نے متاثرہ کانسٹیبل پرمود کمار کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت اور محکمہ پولیس ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا اور انہیں بہادر ہونا چاہیے۔ ڈی جی پی شیوادھر ریڈی نے ملٹی زون کے آئی جی ایس چندر شیکھر ریڈی، کلکٹر ٹی ونے کرشنا ریڈی اور دیگر کے ساتھ آج ان کی رہائش گاہ پر سی سی ایس کانسٹیبل پرمود کمار کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جسے گذشتہ دنوں نظام آباد شہر میں ریاض نامی مجرم کو گرفتار کرنے اور لانے کے دوران قتل کیا گیا تھا

 

۔ انہوں نے انہیں بتایا کہ وہ ریاست کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خصوصی حکم پر آئے ہیں۔ انہوں نے گہرے صدمے کا اظہار کیا کہ جس واقعہ میں کانسٹیبل پرمود کمار کا قتل ہوا وہ افسوسناک ہے۔ ڈی جی پی نے یاد دلایا کہ حکومت نے متاثرہ خاندان کو 1 کروڑ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا اور300 گز کا رہائشی پلاٹ، پنشن اور خاندان کے ایک فرد کے لیے نوکری دینے کا اعلان کیا

 

۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخلص پولیس اہلکار پرمود کمار کو کھونا تکلیف دہ ہے جو سب کے ساتھ مل جل کر کام کرتے تھے اور انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اور ان کا محکمہ متاثرہ خاندان کو تمام ضروری سہولیات اور مدد فراہم کرنے کیلئے کام کرے گا۔بعد ازاں ڈی جی پی بی شیوادھر ریڈی نے نظام آباد رورل ایم ایل اے ڈاکٹر آر بھوپتی ریڈی اور کلکٹر ونے کرشنا ریڈی کے ساتھ کمشنریٹ آفس میں پولیس شہداء کے 9 خاندانوں میں گھر کے پٹہ جات کی تقسیم عمل میں لائی۔

 

ڈی جی پی نے انکشاف کیا کہ نظام آباد ضلع میں 1989 ء سے اب تک 18 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں اور ان میں سے 9 کو اندلوائی منڈل کے گنارام کے مضافات میں 300 گز کے مکانات کے پلاٹ فراہم کیے جارہے ہیں۔ اگر باقی 9 خاندان بھی آگے آتے ہیں تو انہیں بھی اسی علاقے میں مکانات فراہم کیے جائیں گے۔ ڈی جی پی نے پولس محکمہ کی جانب سے کلکٹر ونے کرشنا ریڈی کا اس حد تک تیاری کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیرقیادت ریاستی حکومت ان پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو اولین ترجیح دے رہی ہے جنہوں نے معاشرے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے فرائض میں مصروف رہتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس خصوص میں انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو 200 گز کے ہر گھر کے پلاٹ تقسیم کیے گئے، جو ایک طویل عرصے سے زیر التواء تھے، آج پولیس شہداء کے یادگاری دن کے موقع پر ڈی جی پی نے یاد دلایا کہ 2008 ء میں آندھرا-اڈیشہ سرحدی واقعہ میں 33 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ان شہداء کے اہل خانہ کو نئی تدفین کی جگہ فراہم کی ہے اور مدد فراہم کی ہے

 

تاکہ پولیس شہداء کی قربانیاں یاد رکھی جاسکے۔بعد ازاں اس موقع پر رورل ایم ایل اے بھوپتی ریڈی نے تجویز پیش کی کہ اگر ممکن ہو تو سارنگپور کے ایک نوجوان سید آصف جو کہ ایک مجرم ریاض کو پکڑنے کی کوشش میں شدید زخمی ہو گیا تھا، کو محکمہ پولیس میں ہوم گارڈ کی نوکری دی جائے۔

 

ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے اس کا مثبت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی ریاستی محکمہ پولیس میں ہوم گارڈ کی جائیدادوں کی بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور اس موقع پر سید آصف کو ہوم گارڈ کی نوکری فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی

 

۔ قبل ازیں ڈی جی پی شیودھر ریڈی جو سبھاش نگر میں واقع پولیس ریسٹ ہاؤس پہنچے، ان کا آئی جی چندر شیکھر ریڈی، کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی، سی پی سائی چیتنیا اور دیگر نے پھول اور پودے پیش کرکے شاندار استقبال کیا اور ڈی جی پی نے پولیس کی جانب سے سلامی لی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button