تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو خوشخبری دی گئی ہے۔ حکومت نے ملازمین کے لیے 4.8 فیصد ڈی اے کو منظور کر لیا ہے۔

 

یہ ڈی اے اکتوبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ آر ٹی سی ملازمین کے کئی ڈی ای زیر التوا تھے، تازہ ڈی اے کے ساتھ حکومت نے ملازمین کے لیے نو ڈی اے کو منظور کر لیا ہے جو زیرالتوا تھے۔

 

حکومت کے اس فیصلے سے آرٹی سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں تلنگانہ حکومت نے آر ٹی سی ملازمین کو حکومت میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب تازہ طور پر ڈی اے منظور کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button