جنرل نیوز

اللہ کا قرب حاصل کرنے اولیاء کے قریب ہوجائیں  آستانہ محبوبین مری کنٹہ شادنگر میں جلسہ فیضان اولیاء سے ڈاکٹر شجاع الدین افتخاری کا خطاب 

اللہ کا قرب حاصل کرنے اولیاء کے قریب ہوجائیں

آستانہ محبوبین مری کنٹہ شادنگر میں جلسہ فیضان اولیاء سے ڈاکٹر شجاع الدین افتخاری کا خطاب 

 

حیدرآباد 22 اکتوبر (پریس نوٹ) جو لوگ ﷲ تعالیٰ کے قریب ہونا چاہتے ہیں اُنہیں چاہئیے کہ سب سے وہ پہلے اولیاءﷲ کی صحبت اختیار کریں۔ اولیاء چونکہ خود ﷲ کے قریب ہوتے ہیں اور اس لئے ﷲ نے عامۃ المسلمین کو اولیاء کے ساتھ جڑ جانے کا حکم فرمایا ہے۔ موجودہ دور میں اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ خانقاہوں کی روحانی بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں، اسلاف کے قائم کردہ ان روحانی مراکز پر ظاہر پرستی نے ڈیرہ ڈال دیا ہے۔

 

اس عظیم روحانی نظام کے احیاء کے لئے ضروری ہے کہ اسلام کی روحانی تعلیمات کو نئی نسل میں پھیلانے مختلف سلاسل طریقت اور خانقاہی نظام کے ذمہ داران اپنی اولاد کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اُن کی تربیت صحیح نہج پر کریں تاکہ اسلام کا روحانی ورثہ تباہ ہونے سے بچ جائے۔ خانقاہوں کی نشأۃ ثانیہ پر توجہ مرکوز کی جائے۔ مولانا ڈاکٹر خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ جانشین حضرت گنج انوارؒ و صدر چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد نے مامڑپلی مری کنٹہ شادنگر میں عرس محبوبین کے موقع پر جلسہ فیضان اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 

مولانا خواجہ غلام سبحانی صدیق القادری چشتی سجادہ نشین بارگاہ محبوبینؒ نے محافل کی نگرانی کی اور مراسم عرس انجام دیئے۔ عرس تقاریب میں سینکڑوں کی تعداد میں بلا لحاظ مذہب و ملت زائرین اور عقیدت مند شریک تھے۔ غیر مسلم زائرین نے انتہائی عقیدت کے ساتھ مراسم میں شرکت کی۔ مولانا حافظ و قاری شاہ محمد ذیشان پاشاہ قادری چشتی عاشقان مدار نامزد جانشین نے حضرت خواجہ محمد غلام محبوب میاں حق نماءؒ کی زندگی حالات بیان کئے۔ قاری ذاکر پاشاہ قادری چشتی فرزند اصغر سجادہ نشین نے بھی خطاب کیا۔

 

جلسہ کے بعد محفل سماع منعقد ہوئی۔ جناب عادل حسین خان بندہ نوازی اور ہمنوا نے ساز پر کلام پیش کیا۔ عرس تقاریب میں شریک علماء مشائخ اور معززین میں قابل ذکر مولانا سید ولی بادشاہ ثانی قادری الجیلانی ہاشم پاشاہ، مولانا میر مصطفیٰ علی عرفانی قادری چشتی، مولانا سید شرف اللہ حسینی قادری چشتی المعروف عین اللہ شاہ، مولانا سید شاہ نجم الدین قادری چشتی وحدتی، مولانا سید حبیب طاہر بغدادی قادری، مولانا حافظ عظمت اللہ جعفری شاہ ولی اللہی، مولانا شیخ شجاع الدین قادری مقیت پاشاہ، مولانا خواجہ محمد نظام الدین انصاری مرزائی نائبی، مولانا سید شاہ اظہر عالم بخاری، مولانا قدیر سلطان قادری، مولانا نظام الدین صابری بندہ نوازی، مولانا عارف مختاری قادری چشتی، مولانا احمد شاہ قادری ممبئی، مولانا محمد شریف معصومی مداری مدھیہ پردیش، مولانا شمس الدین قادری، مولانا صوفی نذیر احمد شطاری چٹم پلی، مولانا مثالی شاہ سلیم مخدومی، نوین کمار رکن قانون ساز کونسل، مولانا محمد محبوب پاشاہ قادری چشتی، جناب خواجہ معین الدین، جناب محمد عباس مامڑ پلی، جناب شیخ لیئق، جناب محمد جاوید پاشاہ قادری، جناب محمد اعجاز پاشاہ قادری، جناب محمد مبین، جناب محمد رؤف، جناب یوسف قادری، جناب خلیل قادری، جناب محمد فہیم پاشاہ قادری اور دوسرے موجود تھے۔ مولانا شاہ محمد عبدالستار پاشاہ قادری چشتی نے عرس شریف کے تمام انتظامات کی نگرانی کی، مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button