ایجوکیشن

سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن کے نئے کیمپس کا افتتاح اور لیڈرشپ پروگرام کا اعلان

حیدرآباد، 22 اکتوبر (پریس ریلیز):سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن (CETI Foundation) کے جدید اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نئے کیمپس کا افتتاح آج روڈ نمبر 2، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں فاؤنڈیشن کے دفتر پر عمل میں آیا۔

 

 

اس موقع پر سی ای ٹی آئی کے چیرمین پروفیسر سید بشارت علی نے سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن کی چار دہائیوں پر محیط تعلیمی و تربیتی خدمات کو پیش کرتے ہوئے نئے کیمپس میں دستیاب عصری سہولیات پر روشنی ڈالی اورفاؤنڈیشن کی جانب سے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے شروع کیے جانے والے لیڈرشپ پروگرام کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا۔ یہ دو روزہ پروگرام 25 اور 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا

 

 

جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز رہنما اور ماہرین اپنے تجربات اور خیالات نوجوانوں سے شیئر کریں گے جو اس طرح ہوں گے۔سابق کمشنر آف پولیس مسٹر سندیپ شنڈلیہ، آئی پی ایس ،قیادت میں اخلاقیات کے موضوع پر خطاب کریں گے۔سابق بیوروکریٹ ڈاکٹر اوصاف سعید ،مؤثر ابلاغ کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

 

 

 

کیپجمنی کے ہیڈ آف لرننگ مسٹر سجاد احمد مصنوعی ذہانت کے اثرات پر گفتگو کریں گے۔سابق ڈی جی پی مسٹر اے کے خان مثبت سوچ اور مقصدی قیادت کے اصولوں پر اظہارِ خیال کریں گے۔سابق سکریٹری حکومتِ ہند مسٹر آر ایچ خواجہ قیادت اور طرزِ حکمرانی پر گفتگو کریں گے۔جبکہ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے رکن ڈاکٹر عامراللہ خان نوجوانوں میں گروتھ مائنڈ سیٹ کی اہمیت بیان کریں گے۔

 

 

سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن کے نئے کیمپس کےافتتاحی تقریب میں دانشوران، مختلف تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، فیکلٹی ممبران،اور سی ای ٹی آئی کے سابق طلبہ نے شرکت کی۔ سی ای ٹی آئی کے سابق طالب علم ، تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے رکن ، عامر اللہ خان نے جلسہ کی کاروائی چلائی۔ اس موقع پرمقررین نے اپنے خطابات کے ذریعہ ان تاثرات کا اظہار کیا کہ ہندوستان کو ایک مضبوط اور مثبت قیادت کی ضرورت ہے، اور سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن جیسے ادارے نوجوان نسل کو اسی سمت میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

 

 

سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام نوجوانوں میں اعتماد، وژن اور عملی قیادت کے فروغ کی ایک نئی سمت متعین کرے گا۔سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن کی بنیاد 1980 میں رکھی گئی تھی جس کا مقصد طلبہ کو کیریئر کی تیاری، قائدانہ تربیت اور اخلاقی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ گذشتہ ساڑھے چار دہائیوں میں سی ای ٹی آئی نے ایم بی اے، ایم سی اے اور ایم سی جے،انجینیرنگ، ایم بی بی ایس جیسے پروفیشنل پوسٹ گریجویٹ کورسز جیسی سرکاری ملازمتوں کے لیے مسابقتی امتحانات، پولیس بھرتیوں جیسے ایس آئی، کانسٹیبل، اساتذہ، بینک خدمات وغیرہ، اور سول سروسز کے داخلے کے امتحانات کی تیاری پر اپنی توجہ مرکوز کی جس کے نتیجہ میں آج اس فاؤنڈیشن کے سابق طلبہ کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے

 

 

جن میں سول سرونٹس، اساتذہ، انجینئرز، ڈاکٹرز اور مختلف میدانوں کے ماہرین شامل ہیں ۔ یہ تمام پروگرام بلا معاوضہ اور محتاط اسکریننگ کے ذریعے منتخب ہونے والے قابل افراد کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button