ملزم کی گرفتاری میں پولیس کی معاونت کرنے والے محمد اصف خان کی چیئرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن نے عیادت کی
ملزم کی گرفتاری میں پولیس کی معاونت کرنے والے محمد اصف خان کی چیئرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن نے عیادت کی
نظام اباد 23 اکتوبر (اردو لیکس)
گزشتہ دنوں شہر نظام اباد میں پولیس کی جانب سے مختلف مقدمات میں ماخوذ ملزم شیخ ریاض کی گرفتاری کے دوران ملزم شیخ ریاض کے حملے میں برسر خدمت سی سی ایس کانسٹیبل پرمود کی موت کے بعد محکمہ پولیس کی جانب سے ملزم شیخ ریاض کی گرفتاری کے لیے سخت اقدامات کو روبہ عمل لایا گیا اور شہر کے نواحی علاقے میں ملزم شیخ ریاض کی موجودگی پر محمد اصف خان نے محکمہ پولیس کے عہدے داروں کو اطلاع دی
اور اس کی گرفتاری کے لیے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان پر کھیل کر ملزم کو پولیس کے حوالے کیا اس دوران اس کے ہاتھ پر چاقو سے شیخ ریاض کی جانب سے وار کرنے پر انتہائی زخمی حالت میں حیدراباد کے کارپورث دواخانہ جی ملا ریڈی روانہ کیا گیا جہاں پر تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مسٹر طارق انصاری نے کل بروز چار شنبہ دوپہر کی ملاریڈی ہاسپٹل پہنچ کر آصف کی عیادت کی اور متعلقہ ڈاکٹروں سے علاج کی کیفیت دریافت کی محمد اصف خان کی بہادری کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے سماج کے تمام نوجوانوں سے کہا کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے سماج میں محمد اصف خان کی طرح انتہائی چوکسی اختیار کرتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں
سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کی وجہ سے اکثر و بیشتر ایسے بدبختانہ واقعات پیش اتے ہیں جس کے لیے محکمہ پولیس اور سماج کے ذمہ داران کو اپسی تال میل کے ذریعے خدمت انجام دینا از حد ضروری ہو گیا ہے مسٹر طارق انصاری نے مسٹر محمد اصف خان کے علاج معالجہ کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی طبی امداد نقد امداد کے علاوہ ہوم گارڈ کی ملازمت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو ایک قابل قدر کارنامہ قرار دیا۔



