اعلیٰ تعلیم کے حصول سے ہی قوم و ملت کی پہنچان و ترقی محمد علی شبیر (37) لاکھ روپے فنڈ سے گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج مالاپلی نظام آباد کے کاموں کا سنگ بنیاد

اعلیٰ تعلیم کے حصول سے ہی قوم و ملت کی پہنچان و ترقی محمد علی شبیر
(37) لاکھ روپے فنڈ سے گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج مالاپلی نظام آباد کے کاموں کا سنگ بنیاد
نظام آباد 23/ اکٹوبر (اردو لیکس) حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں طالبات کی کثیر تعداد میں آگے آنے پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے ہی قوم کی پہچان و ترقی ہے حکومتی مشیر محمد علی شبیر آج نظام آباد مالا پلی میں گورنمنٹ گرلز جو نیٹر کالج کی عمارت کی (37) لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیری و مرمتی کاموں کا پی سی سی صدرویم یل سی مہیش کمار گوڑ ، اربن یم یل اے دھنپال سوریہ نارائنا کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا
حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد میں ہے (64) کروڑ روپے کی لاگت سے مزید تین نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ جاریہ سال%4 فیصد تحفظات سے یم بی بی ایس میں (1300 )سے زائد مسلم طلباء کو داخلہ ملا ہے %10 فیصد تحفظات ملنے پر انقلاب آجائے گا پی سی سی صدر و یم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ (35)سالہ دیرینہ خواب کہ نظام آباد میں سرکاری انجینرنگ کالج کا قیام تلنگانہ یونیورسٹی میں لایا گیا اسی طرح نظام آباد کے لئے ایگریکلچر کالج کی بھی منظوری دی گئی ک۔ اور نظام آباد ضلع میں(380) کروڑ روپے کی لاگت سڑک کی تعمیری منظوری دی گئی۔
اسی طرح چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نظام آباد کیلئے ایک انٹیگریٹیڈ اسکول کو بھی منظور کیا ہے مالا پلی میں میٹر نیٹی نرسنگ ہوم کے قیام کیلئے بھی کوشیش کی جائیں گی مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ تعلیم کے بغیر زندگی بلاک اینڈ وائیٹ ٹی وی کی طرح ہے کانگریس حکومت تعلیم اور طب کو اولین ترجیح دے رہی ہے تعلیم سے ملک کی ترقی کو روکا نہیں جا سکتا انہوں نے مسلم معاشرہ میں یس یس سی کے بعد ترک تعلیم کا رجحان بہت ہے کانگریس حکومت نے مسلمانوں کو % 4 فیصد تحفظات دینے سے آج ڈاکٹر و انجنیئر بن رہے ہیں
انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ حکومت کی مراعات سے استفادہ کریں اربن یم یل اے دھنپال سوریہ نارائنا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی عمارت کی مرمت کیلئے فنڈ منظور کیا جانا خوش آئیند اقدام ہے اتنا بڑا کالج تعمیر کرنے کے باوجود کیوں گرلزکے لئے آغاز نہیں کیا پچھلی حکومت نے ان کاموں کو نظر انداز کر دیا انہوں نے کہا کہ آج نظام آباد میں کروڑہا روپے کی لاگت سے سی سی ڈرین اور اسٹرام واٹر ڈرین وسی سی روڈس کی تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے
نظام آباد کی عوام کیلئے خوشی کا دن ہے قبل ازیں گورنمنٹ گرلز جونیر کالج مالا پلی کے احیاء کیلئے کانگریس قائدین و جہد کار خواجہ صفدر علی اور ایم اے مقیت نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں پی سی سی صدر ویم یل اے ڈی سرنیواس نے نے 2008میں اُردو میڈیم کیلئے گورنمنٹ گرلز جونیر کالج کے قیام کیلئے تعمیر کیا تھا لیکن کالج کی منظوری نہیں دی گئی بعد ازاں
گذشتہ دیڑھ سال سے حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی شخصی دلچسپی کی وجہہ سے دوبارہ کالج کے قیام کیلئے خستہ حال عمارت کی تعمیری مرمت کیلئے (37) لاکھ روپے منظور و جاری کئے گئے جس سے مسلمانوں کے علاقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ دوڑ گئی اس پر پروگرام میں کمشنر بلد یہ دلیپ کمار ، نوڈا چیرمین کیشو وینو کانگریس قائدین نرالا رثناکر، ببلو خان، عبود بن حمدان ،سمیر احمد ، مولانا کریم الدین کمال ، ڈاکٹر اختر، محمد ریاض ، مرزا یونس بیگ، محمد سمیع الدین، شیخ ظفر ، شیخ جعفر حسین، یم اے حلیم، میران علی ، محمد آعظم، رحیم غوث، بی جے پی قائدین خضر ایاز ، آکولہ سرنیواس ڈپٹی انجینئر بلدیہ یم اے رشید ، محمد نصیر الدین موظف لکچرر، محمد قاسم ایڈوکیٹ ، محمد عنایت علی ، محمد احمد خان ، شیخ رسول اور کثیر تعداد میں شہریان نظام آباد. موجود تھے قبل ازیں حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے نظام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں (7)کروڑ ہا روپے لاگتی سی سی ڈرین ,سی سی روڈ ,کلورٹس اور اسٹرام واٹر ڈرین کی تعمیر کیئے سنگ بنیاد رکھے



