تمام اوقافی جائیدادوں کا جلد از جلد امید پورٹل میں اندراج کروایں امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین کی اپیل
تمام اوقافی جائیدادوں کا جلد از جلد امید پورٹل میں اندراج کروایں
امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین کی اپیل
امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند،حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین نے ملت کے ذمہ داران، متولیانِ اوقاف اور مساجد ومدرسہ کے نظم و نسق سے وابستہ حضرات سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی اوقافی جائیدادیں،مساجد و مدرسہ، درگاہیں، قبرستان اور دیگر وقف املاک کو ”امید پورٹل” پر رجسٹر کرائیں تاکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔اس سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی خاص توجہ دلائی ہے
۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملی تنظیموں جماعتوں اور اداروں کے ذمہ داروں کو اس اہم مسئلہ میں متحرک ہونے کی ضرورت ہے خاص طور سے دیہاتوں اور اضلاع میں اوقافی جائیدادوں کی حفاظت پر توجہ دہانی بے حدضروری ہے
۔امیر حلقہ نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ملت کے ہر فرد کو آگے آنے اور تحفظ اوقاف کے سلسلہ میں اوقافی جائیدادوں کے ذمہ داروں کو متوجہ کرنے اور انکی رہنمائی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ جناب محمد اظہر الدین نے کہا کہ اُمید پورٹل میں اندراج کے سلسلہ میں کوئی مسلہ ہوتو وقف بورڈ کے ذمہ داران سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے.



