سمینار علمی مذاکرہ بضمن 551 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی کا انعقاد

سمینار علمی مذاکرہ بضمن 551 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی کا انعقاد
نارائن پیٹ: 25 اکتوبر (اردو لیکس) خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں بضمن 551 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی رح کولم پلی میں علمی مذاکرہ سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جسکی صدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔
علمی مذاکرہ کا آغازسید نور عالم حسینی فرزند ڈاکٹر الحاج سید شاہ احمد حسینی اشرفی جانشین سجادہ کولم پلی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔جبکہ نعت مقبول حافظ محمد رحمت اللہ متعلم شعبہ حفظ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی نے سنانے کی سعادت حاصل کی۔ اس سمینار میں مقالہ نگاروں مولانا احمد سعادت علی شاہ کامل جامعہ نظامیہ’ مولانا ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نارائن پیٹ نے اپنے اپنے مقالے بعنوان خانوادہ جلالیہ کی دکن میں دینی خدمات و محترمہ سیدہ رقیہ بے جان رح کے ادبی دینی خدمات پر پیش کئے۔
اس علمی مذاکرہ سمینار میں علماء و حفاظ کے علاوہ سید فیض پاشاہ حسینی’ محمد شفیع چاند’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ محمد جعفر تاج ‘ محمد اختر’ سید دستگیر حسینی’ مولانا فاروق بن مخاشن’ مولانا عظیم’ مولانا حافظ محمد حسن ‘ سید یونس قادری ودیگر نے شرکت کی۔
علمی مذاکرہ سیمینار کی نظامت مولانا شفاعت علی نظامی نے انجام دی۔ جبکہ ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ نے علمی مذاکرہ سیمینار میں شرکت کرنے والے علماء ومشائخ’ مریدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بعد سمینار کے خانقاہ میں نماز عشاء ادا کی گئی اور طعام کا نظم کیا گیا تھا۔



