تلنگانہ

تلنگانہ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کا عمل آخری مرحلے میں — چیف الیکٹورل آفیسر کا ضلع کلکٹرس کو غلطی سے پاک فہرست تیار کرنے کا حکم

غلطیوں کے بغیر خصوصی نظر ثانی کی جانی چاہئے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کی اضلاع کے کلکٹرس، الیکشن آفیسر، پی آراوز کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس 

 

نظام آباد: 25 اکتوبر(اردو لیکس) ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے کہاکہ خصوصی نظر ثانی(ایس آئی آر) کا عمل غلطیوں کے کسی امکان کے بغیر مکمل کیا جائے۔ آج حیدرآباد سے ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر لوکیش کمار و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام اضلاع کے کلکٹرس، الیکشن آفیسرس اور ای آر اوز کے ساتھ خصوصی نظر ثانی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او نے کہا کہ 2002 کی انتخابی فہرست کو اسمبلی حلقہ واری 2025 کی انتخابی فہرست ساتھ حلقہ وار میاپنگ کیا گیا ہے

 

اور اسے 4 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں زمرہ ”A” میں 1987 سے پہلے پیدا ہونے والے 2002 اور 2025 کی انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ ہیں، زمرہ ”B” میں وہ لوگ شامل ہیں جو 1987 سے پہلے پیدا ہوئے اور 2002 کی ووٹر لسٹ میں نہیں بلکہ 2025 کی فہرست میں رجسٹرڈ ہیں، زمرہ ”C” میں 1987 سے 2002 کے درمیان 2025 میں رجسٹرڈ ووٹ شامل ہیں۔ ”D” میں 2002 اور 2007 کے درمیان پیدا ہونے والے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام زمروں کو ملا کر میاپنگ کی گئی ہے ریاست بھر میں تقریباً 3 کروڑ 33 لاکھ ووٹرز ہیں

 

۔ انہوں نے کہا کہ میپ شدہ زمرہ ”A” کی فہرست کی تصدیق پہلے BLO ایپ کے ذریعے کی جائے اور اس طرح اسے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پورٹل پر رجسٹر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمرہ سی اور زمرہ ڈی کے ووٹرز کوزمرہ ”A” میں میاپ کیا جائیگا اے ای آر او کی نگرانی میں BLO سپروائزرز اور BLOs ، BLO ایپ کے ذریعے اگلے ہفتہ تک یہ عمل مکمل کیا جائے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ بی ایل او اور بی ایل او سپروائزرس کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی پہلے زمرہ A کی ووٹر لسٹBLO ایپ کی تصدیق کے بعد زمرہ C اور D کو زمرہA سے جوڑ دیا جائے گا اور اسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جس میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ضلع میں پچاس فیصدمیاپنگ سازی مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل پر ہر روز گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹرس انکت اور کرن کمار، نظام آباد آر ڈی او راجندر کمار، ہاؤسنگ پی ڈی پون کمار، الیکشن ڈپارٹمنٹ سپروائزر دھنوال، عملہ ستوک جتیندر اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button