جنرل نیوز

ذیشان ریسٹورنٹ، نارائن پیٹ کا وضاحتی بیان برائے عوام و میڈیا

ذیشان ریسٹورنٹ، نارائن پیٹ کا وضاحتی بیان برائے عوام و میڈیا

 

گزشتہ دنوں بعض سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذیشان ریسٹورنٹ، نارائن پیٹ کے بارے میں منفی اور گمراہ کن پوسٹس شیئر کی گئیں، جن میں جھوٹے الزامات لگائے گئے کہ ہوٹل میں ناقص غذا فراہم کی جا رہی ہے۔

 

ہم واضح طور پر یہ بات عوام کے علم میں لانا چاہتے ہیں کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد، غیر مصدقہ اور حقیقت کے منافی ہیں۔

 

میونسپل حکام نے جمعہ کی رات شہر کے مختلف ہوٹلوں کا معمول کے مطابق معائنہ کیا، جس میں ذیشان ہوٹل بھی شامل تھا۔ اس معائنے کے دوران کسی قسم کی غیر معیاری یا مضر صحت اشیاء برآمد نہیں ہوئیں۔ حکام نے صرف نمونے جانچ کے لیے لیب کو روانہ کیے ہیں جو کہ ایک عمومی عمل ہے۔

 

ذیشان ہوٹل ہمیشہ سے صفائی، معیار اور گاہکوں کے اعتماد پر مبنی خدمت فراہم کرتا آیا ہے۔

ہمارے کچن میں استعمال ہونے والی تمام غذائی اشیاء تازہ اور صاف ستھری ہوتی ہیں، اور ہمارا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کچن اور اسٹوریج ایریا کی صفائی کرتا ہے۔

ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی معلومات کی تصدیق کے بغیر شیئر کرنے سے گریز کریں۔

قانونی انتباہ

جو عناصر دانستہ طور پر ہوٹل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام حقیقت سے باخبر رہیں اور جھوٹے پروپیگنڈا سے گمراہ نہ ہوں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button