تلنگانہ مینارٹیز گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن متحدہ ضلع کریم نگر کا جنرل باڈی اجلاس صدر کے لئےمحمد سراج،جنرل سیکریٹری کیلئےمحمد عبدالعزیز منتخب
تلنگانہ مینارٹیز گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن متحدہ ضلع کریم نگر کا جنرل باڈی اجلاس صدر کے لئےمحمد سراج،جنرل سیکریٹری کیلئےمحمد عبدالعزیز منتخب
کریمنگر( پریس نوٹ) تلنگانہ مینارٹیز گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن متحدہ ضلع کریم نگر کا اہم جنرل باڈی اجلاس اتوار کو محمد ریاض علی ریاستی صدر تلنگانہ میںارٹیز گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر محمد ریاض علی صدر تلنگانہ مینارٹیز گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن نے مخاطب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے قیام کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دن سے اقلیتی سرکاری عہدیداروں کے ساتھ محکمہ جات کے اعلی عہدیداروں اور غیر سرکاری عہدیداروں کی جانب سے ہراساں و پریشان کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور مسلم عہدیداروں کے ساتھ سرویس معاملات میں نا انصافیوں کا لا امتناہی سلسلہ چل رہاہے۔حال ہی میں علی مرتضی رضوی آئی اے ایس ،کی سبکدوشی کے پس پردہ سیاسی دباو کا نتیجہ اور ہراسانی کا واقعہ منظر عام پر آچکا ہے۔
ایک تازہ ترین واقع یہ ہے کہ محمد دستگیر ایکزیکٹیو انجنئیر سے سپرنٹنڈنگ انجنئیر کے عہدے پر ترقی دیئے جانے پر ان کو ڈیوٹی پر رجوع ہونے پر رکاوٹ کھڑی کی گئ اور کہا گیا کہ متعلقہ ریاستی وزیر ناراض ہیں ۔جس پر تلنگانہ مینارٹیز گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے متعلقہ ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو سے ملاقات کرتے ہوئے محمد دستگیر سپرنٹنڈنگ انجنئیر کالیشورم پراجکٹ راماگنڈم سے تعارف کروایا گیا تھا۔
جس پر ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو نے رضامندی ظاہر کردی تھی لیکن ایک تنگ نظر بدعنوان عہدیدار کی نظر اس عہدے پر تھی جو کہ پہلے سے انچارج تھا اس نے دوبارہ اپنا اسرورسوخ اختیار کرتے ہو ئے ڈی سریدھر بابو ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کو گمراہ کرتے ہوئےدوبارہ سفارشی مکتوب کے زریعہ سے مسٹر دستگیر کو کاغذنگر پوسٹنگ دینے کے لئے کوشش کی جارہی ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے جبکہ جس عہدیدار کا مکتوب متعلقہ وزیر سریدھر بابو نے دیا ہے وہ نہ صرف ڈپٹی ایکزیکٹیو انجنئیر کے رینک کا ہے بلکہ اس کے خلاف اے سی بی میں مقدمہ درج ہے
۔ محمد ریاض علی ریاستی صدر TMGO نے وزیر اعلی ریونت ریڈی اور ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی سے خواہش کی ہے کہ وہ اس معاملہ پر سنگین نوٹ لیتے ہو ئے انصاف کریں۔ محمد ریاض علی نے مینارٹیز گزیٹیڈ عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ دیانت داری کے ساتھ بے خوف ہوکر اپنے فرائض کو انجام دیں اور TMGOان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے مسلم ، کرسچئن، سکھ گزیٹیڈ عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ TMGO میں شامل ہوں تاکہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز کو بلند کیا جاسکے۔
بعد ازاں متحدہ ضلع TMGO کریم نگر کے انتخابات منعقد ہوئے۔ محمد کوثر فاروقی نائب صدر تلنگانہ مینارٹیز گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن نے ایلکشن آفیسر کے فرائض انجام دیئے۔ جس میں محمد سراج ڈپٹی ای ای کا بحیثیت صدر محمد عبدالعزیز اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنئیر کا جنرل سیکریٹری ، معاون صدرمحمد واجد علی ڈپٹی ای ای، نائب صدور میں محمد امتیاز الدین سب رجسٹرار،محمد جلال الدین اکبر اسسٹنٹ اڈیٹر،محمد وحید الدین تحصیلدار،سید عظیم الدین ڈی ای ای مشن بھگیرت، شریک معتمدین میں ڈاکٹر پی ایم شیخ، آگسٹن، کردار عبدالحی جاوید، سمیرہ صدف، خازن کیلئے عامر احمد، آرگنائزنگ سیکریٹری محمد تبریز، میڈیا سیکریٹری محمد سراج،آفس سیکریٹری محمد ایوب علی، کلچرل سیکریٹری سید نظام الدین نائب تحصیلدار،اسپورٹس اینڈ گیمز سیکریٹری محمد شریف محی الدین تحصیلدار سرسلہ، ارکان عاملہ میں عظمی نشاط، محمد قمر،اظہر الدین،شاہنواز،محمد شبیر پاشاہ ایم پی او، خواجہ بشیر الدین ایم پی او،محمد عبدالواجد ایم پی او، شامل ہیں۔مشاورتی بورڈ ارکان میں محمد تفظل حسین ریٹائرڈ تحصیلدار، سید اسد ریٹائرڈ ٹکنیکل آفیسر کو نامزد کیا گیا۔ تمام عہدیداروں کامتفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ جس کی معیاد تین سال ہوگی۔



