انٹر نیشنل

اقبال اکیڈمی جدہ کے زیر اہتمام محفل اقبال بعنوان “ اقبال اور عشق رسول”

ریاض ۔ (راست) اقبال اکیڈمی جدہ شاخ کے زیرِ اہتمام ہفتہ کے اختتام پر ایک پُراثر اور ایمان افروز محفل بعنوان "اقبال اور عشقِ رسول ﷺ” نہایت تزک و احتشام سے منعقد ہوئی، جس میں جدہ کی علمی، ادبی اور مذہبی شخصیات اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران سید افضل الدین، عبید الرحمان، حافظ محمد عبد السلام، میر عارف علی، عارف قریشی، تاشفین سید، اطہر عباسی اور مبصرالاعظم سمیت بیرونِ ممالک سے بھی عشاقانِ اقبال نے آن لائن شرکت کی۔

 

 

اس باوقار علمی محفل اقبال کی صدارت ممتاز دانشور،محقق و مصنف اور مترجم ، ادیب و نعت گو شاعر محترم سید وحید القادری عارف صاحب نے فرمائ۔ جس میں جدہ کی علمی، ادبی اور مذہبی شخصیات سمیت بیرونِ ممالک سے بھی عشاقانِ اقبال نے آن لائن شرکت کی۔تقریب کا آغاز ہدایت اللہ توصیف خاں کی قراءت کلام پاک سے ہوا۔ نوعمر طلباء عبدالسمیع اقبال اور عبدالحبیب اقبال نے پرسوز انداز میں حمدیہ کلام اور حماد شہزاد، مظہر فاروق علی اور رحمت اللہ توصیف خاں نعتیہ کلام پیش کیا۔

 

 

مشیر اکیڈمی جناب محمد شمیم کوثر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں پروگرام کی تفصیلات پر روشنی ڈالی اور مہمانان کا استقبال کیا۔ اس محفل کی صدارت جناب سید وحید القادری جبکہ جناب سید شاہ من اللہ علوی شطاری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اختتامی کلمات معتمد اقبال اکیڈمی جدہ جناب عبدالوہاب قادری نے ادا کئے اور مہمانان و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض نائب صدر اکیڈمی جناب محمد فہیم الدین نے انجام دئیے۔ اس محفل میں علمی، ادبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button