خبر پہ شوشہ “ یک نہ شد دو شد “

کے این واصف، ریاض
ایرپورٹس پر ممنوع اشیاء ساتھ لانے والے مسافروں کو کسٹمز یا دیگر سرکاری ایجنسیز دھر لیتی ہیں۔ لیکن ایک نیوز چینل پر پیش ویڈیو کے مطابق حیدرآباد کے RGI ایرپورٹ پر ایک حیدرآبادی شخص کسٹمز چک سے تو کسی مشکل کے بغیر نکل گیا مگر ایرپورٹ سے باہر دھر لیا گیا۔
اسے پکڑنے والے کوئی اور نہیں بلکہ اسی کی دو بیویاں تھیں۔ خبر کے مطابق گلف سے آنے والے اس شخص نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جو مختلف مکانوں میں مقیم تھیں۔ ہر دو کی کوشش تھی کہ شوہر پہلے اس کے گھر آئے۔ نیت شاید زیادہ سامان پر قبضہ کی رہی ہوگی۔ معاملہ بات چیت سے سلجھ نہ سکااور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ایرپورٹ پر موجود افراد نے نا صرف دیکھا بلکہ ویڈیو بنایا کہ
ایک بیوی ہاتھ پکڑکر کھینچ رہی ہے تو دوسری گریباں پکڑکر گھسیٹ رہی ہے۔ جیت کس کی ہوئی یہ تو چینل نے نہین بتایا۔ بس یک نہ شد دو شد کے تماشہ کا ویڈیو میں ہم یہی دیکھ سکے “مجھے کھینچتا کوئی اور ہے گھسیٹتا کوئی اور ہے”۔



