نظام آباد سینئر کانگریس پارٹی قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات ،

نظام آباد سینئر کانگریس پارٹی قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات ،
زیر التواء کاموں کا ری ٹنڈر، کچرے کی نکاسی صاف صفائی کے نظم و دیگر امور پر تبادلہ خیال،
نظام آباد، 27/اکٹوبر (نیوز اینڈ ویوز سرویس) شہر کے سینئر کانگریس پارٹی قائدین سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سابقہ سینئر کارپوریٹر محمد عبدالقدوس ، سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان، سابقہ سینئر کارپوریٹر کانگریس محمد مجاہد خان نے آج مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے انکے چیمبر میں ملاقات کی،
اس خصوصی ملاقات کے ذریعے کانگریس پارٹی سینئر قائدین نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار کو بتایا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے منظورہ کئی ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہو رہے ہیں، ان کاموں کا ری ٹنڈر کے ذریعے جلد از جلد آغاز کیا عمل لایا جائے علاوہ ازیں شہر میں کچرے کی نکاسی، نالیوں کی صفائی و دیگر صاف صفائی کے نظم کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،
کانگریس پارٹی قائدین نے مونسپل کمشنر کو یہ بھی بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات اور کتوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، آوارہ کتوں کی بہتات کو روکنے اور انھیں پکڑنے کے لئے مونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈاگ اسکواڈ ٹیمیں تشکیل دے کر انھیں پکڑا جائے
کانگریس پارٹی قائدین توجہ دہانی پر مونسپل کمشنر دلیپ کمار نے ری ٹنڈر کے ذریعے رکے ہوئے کاموں کا آغاز کرنے صاف صفائی کے نظم کو بہتر بنانے اور آوارہ کتوں کی بہتات و جان لیوا حملوں کو روکنے مناسب اقدامات کرنے کا کانگریس پارٹی قائدین کو تیقن دیا ہے،



