ضلع نظام آباد کے ماکلور منڈل میں آنجہانی بیگالہ کرشنا مورتی اورآنجہانی بیگالہ گنگارام کے نام پر 5.70 کروڑ کی لاگت تعمیر اسکول عمارتوں کا افتتاح

ضلع نظام آباد کے ماکلور منڈل میں آنجہانی بیگالہ کرشنا مورتی اورآنجہانی بیگالہ گنگارام کے نام پر 5.70 کروڑ کی لاگت تعمیر اسکول عمارتوں کا افتتاح
حکومتی مشیر پوچارام سرینواس ریڈی، رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی، آرمور ایم ایل اے پدی راکیش ریڈی کی شرکت،
بیگالہ گنیش گپتا، مہیش بیگالہ کو مبارکباد
نظام آباد: 27/ اکٹوبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) سابق رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا اور ان کے برادر مہیش بیگالہ این آر آئی کوآرڈنیٹر بی آرایس پارٹی کی جانب سے ماکلور منڈل ان کے والد بیگالہ کرشنا مورتی اور ان کے دادا بیگالہ گنگارام کے نام پر قائم کئے گئے ضلع پریشد اسکول اور منڈل پریشد اسکول کی نئی عمارتوں کا افتتاح مہمانان خصوصی حکومتی مشیر پوچارام سرینواس ریڈی، رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی، آرمور ایم ایل اے پدی راکیش ریڈی نے تقریب میں کرتے ہوئے افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہیش بیگالہ نے کہا کہ سابق ریاستی وزیر کے ٹی آر کے امریکہ دورہ کے موقع پر کی جانب سے دی گئی تجویز پر این آر آئیز نے ان اسکولوں کو اڈپٹ کیا اور تعمیر نو کیلئے ایک کروڑ روپئے کے عطیہ جمع کئے اور اسکول کی تعمیر نو کا کام شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ خستہ حال اسکولوں کی عمارت کی مرمت کیلئے اس وقت چیف منسٹر سے کی گئی نمائندگی پر 4.70 کروڑ روپئے منظور کئے گئے
۔ جبکہ انہوں نے اپنے طور پر ایک کروڑ روپئے تک کے اضافی فنڈس خرچ کئے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے 1.5 کروڑ روپئے کے مصارف ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ایک معیاری کارپوریٹ طرز کے اسکول کے طور پر 26 ہزار مربع فٹ کے رقبہ پر اسکول کی عمارت کو قائم کیا گیا اور ڈائنگ ہال، بیت الخلاء اور کمپاؤنڈوال بھی تعمیر کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے ہمیشہ تعلیم کیلئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور میں نے دیگر این آر آئیز کو اس سلسلہ میں ترغیب دی۔
انہوں نے کہا کہ کرشنا مورتی فاؤنڈیشن کے ذریعہ پالی ٹیکنیک کالجوں اور اسکولوں میں طلباء کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا نے کہا کہ ریاست حیدرآباد کے انضمام کے بعد ان کے دادا بیگالہ گنگارام نے ماکلور گاؤں کے پہلے سرپنچ کے طور پر ایک اسکول قائم کرنے کیلئے سخت جدوجہد کی اور ان کے والد بیگالہ کرشنا مورتی نے جونیئر کالج کے قیا م کو یقینی بنایا۔
اس موقع پر مہمانان خصوصی نے دونوں اسکولوں کی عمارتوں کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا اور ان اسکولوں کے قیا م کیلئے بیگالہ گنیش گپتا اور مہیش بیگالہ کو مبارکباد پیش کی۔
افتتاحی تقریب میں اڈیشنل کلکٹر کرن کمار، سابق مئیر نظام آباد دڈی نیتو کرن، ڈی ای او، ایم ای ا و، متعلقہ اسکولوں کا عملہ، سابقہ طلباء اور موضع کی عوام، طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مہیش بیگالہ گنیش گپتا نے مہمانان خصوصی کو تہنیت پیش کی۔



