تلنگانہ

راتوں میں پٹرولنگ کے نام پر راہ گیروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے نظام آباد کے پولیس عہدیداروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ،

راتوں میں پٹرولنگ کے نام پر راہ گیروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس عہدیداروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ،

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی پولس کمیشنر سے تحریری نمائندگی۔

 

نظام آباد، 28 اکٹوبر (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے مجلس قائدین نے پولیس کمشنر سائی چیتنیا سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا، اس ملاقات و تحریری نمائندگی کے ذریعے نظام آباد مجلس قائدین نے پولیس کمشنر سائی چیتنیا کو بتایا کہ شہر کے مختلف اقلیتی علاقوں میں واقع پولیس اسٹیشن بالخصوص 2 ٹاون پولیس اسٹیشن حدود اقلیتی علاقوں میں متعلقہ پولیس عہدیدار اے ایس آئی اور ہوم گارڈز کی جانب سے راتوں میں پٹرولنگ کے دوران عوام و راہ گیروں کو پولیس تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے

 

، ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے پولیس کمشنر نظام آباد کو بتایا کہ 2 ٹاون پولیس عہدیدار اے ایس آئی اور ہوم گارڈ نے رات کے اوقات نیشنل ہائی اسکول قلعہ روڈ کے قریب ریحان نامی ایک نوجوان کو تقریب سے واپسی کے دوران روک کر اپنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، اس نوجوان کا ایک ہاتھ پولیس عہدیداروں کے حملہ میں زخمی ہوگیا، مجلس قائدین نے پولیس کمشنر سے پولیس پٹرولنگ کے دوران کسی بھی نہتے افراد و نوجوانوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بنانے والے اے ایس آئی اور ہوم گارڈ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا،

 

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ نظام آباد پولیس کی ہدایت پر شہر کے تمام اقلیتی علاقوں میں واقع تجارتی مراکز اور دکانات وقت پر بند ہورہی ہے لیکن شادی بیاہ و دیگر تقاریب سے واپس لوٹنے والے افراد و نوجوانوں کو پولیس پٹرولنگ کے نام پر روک کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مجلس قائدین نے 2 ٹاون اے ایس آئی اور ہوم گارڈ کے عوام کے ساتھ غیر اخلاقی و نازیبا رویہ پر بھی اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے،

 

نظام آباد مجلس قائدین نے شہر بالخصوص اقلیتی علاقوں کی عوام و نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت راتوں میں نا گھومے شہر میں جرائم کی روک تھام اور بہتر سماج کی تشکیل کیلئے قانونی قوائد اور اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پولیس کا تعاون کریں، لیکن عوام یا کسی فرد کو اہم ضروریات شادی بیاہ و دیگر تقاریب، میڈیکل ایمرجنسی سے آمدورفت کے دوران بنا کسی وجوہات کے پولیس ہراسانی کا سامنا ہو تو نظام آباد مجلس قائدین کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے رہنمائی حاصل کریں، مجلس قائدین کی ملاقات و تحریری نمائندگی پر اس خصوص میں مناسب کاروائی اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے مجلس قائدین کو تیقن دیا ہے

 

، اس موقع پر ضلع صدر محمد فیاض الدین ،ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد، سینئر کارپوریٹر و جوائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد، مرزا افسر بیگ، ارشد پاشاہ ،قائدین مجلس خلیل احمد، وسیم علی، امر فاروق موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button