نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند اور رکن اسمبلی دھنیال سوریہ نارائنا نے کی سید آصف کی عیادت بہادری کا ایوارڈ دینے مرکزی حکومت سے کی جائے گی سفارش

نظام آبادیم پی ڈی اروند ، یم یل اے دھنیال سوریہ نارائنا نے کی سید آصف کی عیادت بہادری کا ایوارڈ دینے مرکزی حکومت سے کی جائے گی سفارش
نظام آباد 28/ اکٹوبر (اردو لیکس) گذشتہ دنوں نظام آباد میں مجرم ریاض کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل پر امود کے افراد خاندان سے نظام آباد یم پی ڈی اروند اور اربن یم یل اے دھنپال سوریہ نارائنا نے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور(2) لاکھ روپے کا رقمی چیک حوالے کرتے ہوئے ہر طرح کی مدد کرنے کا وعدہ کیا
اسی طرح نظام آباد یم پی اروند اور ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائنا نے ملزم ریاض کو پکڑنے کے دوران زخمی ہونے والے سید آصف کے مکان واقع رام نگر سارنگ پور پہنچکر عیادت کی اور انکی بہادری و جرات مندی کی تعریف کرتے ہوئے (50) ہزار روپے کا ر قمی چیک حوالے کیا اور کہا کہ بہتر سے بہتر علاج کروانے میں مدد کرنے کا وعدہ کیا
اور یقین دلایا کہ انھیں انکی بہادری پر مرکزی حکومت سے ایوارڈ دینے کی سفارش کریں گے اس موقع پر بی جے پی قائدین نیالم راجو ، سدھا، بائیکن مدھو و دیگر موجود تھے



