تلنگانہ

سڑک حادثہ میں زخمی صحافی خضر احمد یافعی کی مزاج پرسی

عادل آباد- 28/اکتوبر (اردو لیکس) شہر مستقر عادل آباد کے محلہ چلکوری نگر سے تعلق رکھنے والے صحافی خضر احمد یافعی حال ہی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔

منگل کے روز کانگریس پارٹی کے سابق ضلع صدر ساجد خان نے دیگر کانگریس قائدین کے ہمراہ ان کی قیام گاہ پر پہنچ کر ملاقات کی۔

انہوں نے حادثہ کی تفصیلات معلوم کیں اور خضر احمد یافعی کی موجودہ صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

اسی طرح سماجی کارکن و بی جے پی لیڈر آدتیہ کھنڈیشکر نے بھی خضر احمد یافعی کی مزاج پرسی کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

 

ان دونوں قائدین نے اپنی جانب سے ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا۔

 

سیاسی و سماجی قائدین نے کہا کہ خضر احمد یافعی ضلع کے سرگرم صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں، ان کی جلد صحت یابی کے لیے سبھی نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button