ریاض میں سفیر ہند کے ہاتھوں سالانہ “پرواسی پریچئے” کا شاندار آغاز

ریاض ۔ کے این واصف
سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہہیل اعجاز خاں نے منگل کی شام سینکڑوں ہندوستانی مرد و خواتین کی موجودگی میں سالانہ “پرواسی پریچئے 2025”۔افتتاح کیا۔نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج، کنوینر آل انڈیا اسٹیرنک کمیٹی محمد ضیغم خاں، پرواسی بھارتیہ ایوارڈی شہاب کٹوکاڈ اور سفارت کار ویپل باوا کے ہمراہ روایتی شمع روشن کرکے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے سفیر ہند نے کہا کہ 2023 میں شروع کی گئی یہ منفرد سالانہ تقریب ہندوستانی کمیونٹی کے لیے ایک دلچسپ ترین پروگرام کی صورت اختیار کرگئی ہے۔
ایک ہفتہ طویل چلنے والی یہ تقریب ہندوستانی تہذیب و ثقافت کی آئینہ دار ہے۔ اس کے ذریعہ یہاں مقیم ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبرز آرٹ و کلچر میں اپنی صلاحیتون کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے تہذیبی روایتوں کا اعادہ کرتے ہیں۔ سفیر ہند نے کہا کہ یہاں مقیم باشندے ہند سعودی کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہند سعودی تاریخی ومستحکم تعلقات تجارت، کلچر، تعلیم، سائنس اینڈ ٹکنالوجی جیسے ہر میدان میں ترقی کررہے ہیں جس میں ہندوستانی کمیونٹی کا بھی ایک اہم رول ہے۔ سفیر ہند نے اس پروگرام کے کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی اور ملک کی مختلف ریاستون کے نمائندوں، سماجی تنظیموں کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے ایونٹ کے تمام اسپانسرز سے اظہار تشکر کیا جن کے تعاون سے اس پروگرام کا کامیاب انعقاد ممکن ہوسکا۔
اس موقع پر سفیر ہند نے ایک پینٹنگ نمائش کا افتتاح بھی کیا جس میں ہندوستانی فنکارون نے اپنی پینٹنگز پیش کیں۔انڈین ایمبیسی میں 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہنے والے پروگرام کے پہلے روز بالی ووڈ فلمی نغمون پر مشتمل ایک رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا۔ جس میں انڈین کمیونٹی کے جن فنکارون نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں الیکس میتھوز، اشونی پرسنا، گائتری دیوی، مالیتی نائر، تارا رنجیت، اپور رستوگی، عمر بیگ شامل تھے۔ سات سالہ لڑکی تارا رنجیت نے اپنی گائیکی سے سامعین کو حیران کردہ۔ الیکس میتھوز نے کلچرل کی پروگرام کی ائینکرنگ کی۔ یمبیسی کے جاری پریس نوٹ کے مطابق 29 اکٹوبر کو ہندوستانی قوال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
جبکہ ماباقی ایام میں ہر روز ہندوستان کی ریاستون کے فنکارکلچرل پروگرامز پیش کریں گے۔
 ابتداء میں سفارت کار ویپل باوا نے خیر مقدم کیا اور نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

 
 


