551واں سالانہ عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی کا عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام

551 واں سالانہ عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی کا عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام
نارائن پیٹ: 29 اکتوبر ( نامہ نگار) کولم پلی میں واقع بارگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی ؒ کے سالانہ 551 واں عرس شریف کا نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ 27 اکتوبر بروز پیر کو عرس کے آغاز پر احاطہ درگاہ میں بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت سید شاہ کلیم اللّٰہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف نے کی جبکہ نگرانی مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔
بعد نماز عصر خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں رسم پرچم کشائی جلالی انجام دی گی۔ اس موقع پر رسم پرچم کشائی بدست سید شاہ جلال حسینی سجادہ نشین ودیگر علماء مشائخ کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی۔ بعد ازاں افتتاح لنگر خانہ قتالیہ کا بدست نبیرہ خواجہ دکن سید شاہ یداللہ محمد محمد الحسینی نظام بابا صاحب جانشین سجادہ بارگاہ حضرت سرکار گنج بخش رح روضہ خرد گلبرگہ شریف کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔
عرس شریف تقاریب میں پیر سید نصیر الدین چشتی’ پیر سید ولی الدین چشتی اجمیر شریف ، سید عبدالرزاق شاہ قادری محبوب نگر، سید صادق پیر حسینی، سید چندا حسینی گوگی ،سید سعادت اللہ حسینی مکارم، سید محبوب قادری کے علاوہ علماء ومشائخ موجود تھے
۔ بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شان دکن مولانا احمد نقشبندی جیندی بانی تحریک صدائے اسلام حیدرآباد نے شرکت کی۔مولانا نے اولیاء اللہ کے متعلق تفصیلی خطاب کیا اور کہا کہ اولیاء کی تعلیمات انکی مبارک زندگیوں کو آج سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اولیاء اللہ کی کرامات برحق ہیں۔ اور اولیاء کا فیضان برحق ہے۔ اور اولیاء اللہ کی مزارات یکجہتی کا گہوارہ ہیں.
اس موقع پر انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیاء کرام کی عظمت کو بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے محبوب بندوں سے نفرت وہ بغض انسان کو شیطان بنادیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانوں سے انسانیت کا پیغام ملتا ہے۔ اس موقع پر مولانا سعادت علی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے زیر تعلیم طلباء کا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا گیا۔
جلسہ کی نظامت سید فرقان علی نقشبندی نظامی حیدرآباد نے انجام دی۔ 28 اکتوبر بروز منگل بعد نماز فجر جلوس صندل خانقاہ قتالیہ سے نکالا گیا۔جو درگاہ شریف میں پہنچا۔ رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی نے انجام دی۔ اور بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں محفل سماع منعقد ہوئی. عرس تقاریب کے دوران مہمان مشائخین سید فیض پاشاہ حسینی برادر سجادہ گوگی شریف’ سید شاہ ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین بارگاہ عملی محلہ گلبرگہ’ سید ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ شاہ راجو قتال حسینی رح حیدرآباد، سید حضور احمد حسینی سجادہ نشین بارگاہ امین الدین اعلی رح بیجاپور، سید لیاقت حسین رضوی سجادہ نشین بارگاہ رضویہ حیدرآباد، سید قبول اللہ حسینی حیدرآباد، سید افتخار علی سجادہ نشین بارگاہ کنڈا پور ، سید مجاہد میاں سجادہ نشین، کے علاوہ دیگر علماء مشائخین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل سماع کے اختتام پر ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے تمام علماء ومشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلپوشی کی۔ 29 اکتوبر بروز چہار شنبہ کو بعد نماز فجر محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں لائے گے۔ 551 واں سالانہ عرس شریف میں گجرات’ بمبئی’ کلیان’ بھیونڈی’ پونے’ سولہ پور’ گلبرگہ’ رائچور’ گوگی شریف’ نارائن پیٹ’ تانڈور’ محبوب نگر’ یادگیر’ حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات سے مریدین معتقدین کی کثیر تعداد شرکت کی۔ 551 واں عرس قتالیہ کولم پلی کا نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔
اس موقع پر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے ذمہ داران محمد شفیع چاند’ سید دستگیر حسینی ‘ عبدالسلیم ایڈوکیٹ ‘محمد جعفر تاج’اسلم اشرفی’ محمد تقی چاند سابقہ رکن بلدیہ مجلس’ ڈاکٹر تبریز حسین تاج’ تاج الدین کولم پلی ‘ فضل احمد’ سید عارف قادری، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
 
 


