جنرل نیوز 
 حافظ معیز الدین قادری کی اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے "امید پورٹل” پر فوری اندراج کی اپیل
 
 کریم نگر۔۔حافظ معیز الدین قادری(حافظ یوسف )صدر سنی مرکزی میلاد کمیٹی کریم نگر نے تمام کریمنگر کے درگاہ کمیٹی ۔قبرستان کمیٹی۔ عیدگاہ کمیٹی۔ مسجد کمیٹی۔ اور جتنے بھی اوقافی جائیداد ہیں ان سب سے اپیل کی ہے کہ امید پورٹل میں اپنی جائیدادوں کا اندراج جلداز جلد کروائیں
اس کی آخری تاریخ 5 دسمبر ہے لہذا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوے اپنی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے فوری اندراج کروائیں اور تمام ائمہ وخطیب حضرات سے گزارش کی ہے کہ جمعہ کے موقع پر اپنی اپنی مسجدوں میں امید پورٹل کے بارے میں آگاہ کروائیں اور اندراج کرانے کی ترغیب دیں
۔قوم کی جائیدادوں کے تحفظ کا مسئلہ ہے۔اگر کوئی دشواری ہو تو علماء اور دانشوروں سے رابطہ کریں اور اندراج کروائیں۔لاپرواہی ہرگز نہ کریں۔آئندہ انے والے حالات سے باخبر رہیں
 
 


