جنرل نیوز

جناب ذوالفقار جیلانی نامہ نگار کڑپہ رہنمائے دکن کا انتقال

حیدرآباد 29اکتوبر۔جناب ذوالفقار جیلانی ولد غوث محی الدین مرحوم کا اچانک قلب پر حملہ کے باعث 28اکتوبر بروز منگل شام 6:30 بجے بنگلور میں انتقال ہوگیا ۔

 

 

ان کی عمر 59 برس تھی ۔ جناب ذوالفقار جیلانی( نامہ نگار کڑپہ روزنامہ رہنمائے دکن) کی حیثیت سے برسہا برس سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر شاہ میریہ مسجد کڑپہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔

 

 

مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 7981182341 پر ان کے فرزند سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ جناب ذوالفقار جیلانی کے انتقال پرجناب سید احمد امیر خان سربراہ رہنمائے دکن فیملی اور جناب عمر دراز خان چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے اور نیک انسان تھے اور نامہ نگار کڑپہ کی حیثیت سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔

 

 

اللہ سے دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button