تلنگانہ

ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ سال 2025 تا2029 کے لیے مجلس عاملہ کا انتخاب و تقررات۔ محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ۔

ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ سال 2025 تا2029 کے لیے مجلس عاملہ کا انتخاب و تقررات۔ محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ۔

 

جگتیال۔۔ ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس بتاریخ 28/ اکتوبر بروز منگل بمقام دفتر جماعت اسلامی جگتیال میں محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ کی نگرانی میں منعقدہوا اس اجلاس میں سال2021 تا 2025 کی مجلس عاملہ کے اراکین جناب ریاض تنہا صاحب نظام آباد اقبال درد صاحب ورنگل، محمد عبدالرشید صاحب ، طاہر گلشن آبادی، سید عبدالاحدسہیل، رفیق جگر صاحب حیدرآباد شیخ اسحاق علی صاحب جگتیال، محسن بن محمد صاحب نرمل شریک رہے۔ اس اجلاس میں سال 2025 تا 2029 کے لیے مجلس عاملہ کا انتخاب بہ اتفاق آرا عمل میں آیا۔

 

جناب عارف انصاری صاحب نظام آباد، جناب شیخ اسحاق علی صاحب جگتیال نائب صدور تلگو اور عربی کے شعبہ جات کے لیے نظما و معاونین کا تقرر کیا گیا۔ شعبہ تلگو کے ناظم جناب محمد عبدالرشید صاحب اور معاونین محمد وحید الدین صاحب سدی پیٹ،جناب امین الرشید صاحب حیدرآباد اور شعبہ عربی کے ناظم محمد ناصر الدین صاحب معاون جناب محمد غوث الدین صاحب حیدرآباد۔ معتمد عمومی کی حیثیت سے جناب لائق علی وارثی صاحب موظف پرنسپل کریمنگر کو منتخب کیا گیا

 

جبکہ معتمد جناب سید عبدالاحدسہیل صاحب حیدرآباد اور مولانا محمد عبدالرحیم ذاکر صاحب عادل آباد شریک معتمد، خازن جناب رفیق جگر صاحب حیدرآباد کو مقرر کیا گیا۔ اراکین عاملہ کے لیے۔ جناب بشارت علی خان اختر صاحب حیدرآباد، دانش صاحب جڑچرلہ،عمران صفی صاحب پداپلی، عبدالغنی صاحب فرسٹ لانسر حیدرآباد، محسن بن محمد صاحب نرمل، عبدالرافع التمش صاحب سداسیوپیٹ، محمد معیزالدین صاحب سنگاریڈی، احسن مستقیم صاحب کھمم، اسطرح ریاست کے مختلف مقامات سے انتخاب کیا گیا۔

 

محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ نے کہا کہ نئی عاملہ کا اجلاس حیدرآباد میں انشاءاللہ بہت جلد رکھا جائے گا۔ اجلاس میں مقامی یونٹس کے انتخابات کے سلسلے میں طے ہوا کہ عاملہ کے ارکان کو کچھ مقامات کی ذمہ داریاں دی گئیں تاکہ وہ وہاں اپنی سہولت سے ختم ڈسمبر سے قبل انتخاب کروائیں۔نظام آباد، نرمل اور عادل آباد جناب عارف انصاری صاحب اور محسن بن محمد صاحب کو ذمہ داری دی گئی۔ کریمنگر، جگتیال، پداپلی اور ورنگل کے لیے جناب شیخ اسحاق علی صاحب اور عمران صفی صاحب کو سنگاریڈی، سداسیوپیٹ، جڑچرلہ، ظہیر آباد، تانڈور اور محبوب نگر، جناب رفیق جگر صاحب اور محمد عبدالرشید صاحب۔ حیدرآباد پراناشہر، ٹولی چوکی، گولکنڈہ، فرسٹ لانسر، چندرائن گٹہ، جناب ریاض تنہا صاحب سابقہ صدر ادارہ اور جناب سید عبدالاحدسہیل صاحب حیدرآباد کو ذمہ داریاں دی گئیں جبکہ کھمم اور نلگنڈہ کے ذمہ دار جناب ناصرالدین صاحب ہونگے

 

۔ اس موقع پر نومبر میں یوم اقبال کے سلسلے میں مرکز کے سرکلر کی روشنی میں مختلف پروگرامز۔ بیت بازی، نغمہ خوانی، ڈرامے اور محفل اقبال شناسی ، سمینار و سمپوزیم اور مشاعرہ رکھے جائیں گے اور طے کیا گیا کہ جماعت اسلامی ہند کی طرف سے منائی جانے والی "ہمسایہ مہم ” میں ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ موضوعاتی مشاعرے اسکول کالج میں ہمسایہ کے حقوق کے عنوان پر تحریری اور تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button