این آر آئی

سفارت خانہ ہند ریاض – “پرواسی پریچئے” میں محفل سماع – صوفیانہ کلام کی گونج

ریاض – کے این واصف

سفارت خانہ ہند میں جاری ایک ہفتہ طویل “پرواسی پریچئے 2025” کے دوسرے روز کے پروگرامز میں “محفل سماع” (قوالی) اور “بھارت کو جانئیے کوئز” کا اہتمام کیا گیا۔ ہندوستان سے مدعو کئے آستانہ حضرت نظام الدین اولیاء کے معروف قوال شاہد سمیع نیازی و اخوان نے اپنے سحر انگیز آواز میں صوفیانہ کلام پیش کرکے سماع باندھ کر سامعین کو دم بخود کردیا۔

 

 

واضع رہے کہ سفارت خانہ ہند ریاض میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب “پرواسی پریچئے” اپنی نوعیت کا منفرد اور کامیاب ترین پروگرام جس ہندوستان بھر کی فنی، تہذیبی اور ثقافتی جھلکیاں “اسٹیٹ ڈے” عنوان کے تحت ایک اسٹیج پر پیش ہوتی ہیں۔ سامعین کو لگتا ہے کہ سارا ہندوستان سمٹ کر ایک اسٹیج پر آگیا ہے۔

 

 

پرواسی پریچئے میں ہر سال بچون کی حصہ داری رکھتے ہوئے کوئز پروگرام کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال کے کوئز “بھارت کو جانئیے” میں ریاض کے نواسکولز کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کوئز میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button