کانگریس پارٹی تلنگانہ ریاستی کابینہ میں اقلیتی نمائندہ کو ہر حال میں شامل کرے گی

نظام آباد:30/اکٹوبر(اردو لیکس ) پی سی سی صدر و ایم ایل سی مسٹر مہیش کمار گوڑ نے تلنگانہ ریاستی کابینہ میں اقلیتی نمائندے کی حیثیت سے محمد اظہر الدین کو شامل کئے جانے کے پیش نظر بی جے پی کی جانب سے جوبلی ہلز انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑے کرنے کی مذموم کوشش کررہی ہے۔ پی سی سی صدر مسٹر مہیش کمار گوڑ آج سہ پہر آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز نظام آباد میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے
کہاکہ قومی و بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ کرکٹ کھلاڑی محمد اظہر الدین جنہوں نے بحیثیت کپتان ملک کی بے مثال خدمات و کامیابی حاصل کرنے کے ریکارڈ قائم کئے۔ سابقہ میں محمد اظہر الدین رکن پارلیمان بھی رہ چکے اور اب کانگریس پارٹی نے انہیں ایم یل سی نامزد کیا بلکہ انہیں گذشتہ تقریباً دو سالوں سے تلنگانہ ریاستی کابینہ میں اقلیتی نمائندہ کی عدم شمولیت کے پیش نظر کانگریس پارٹی و چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کابینہ میں شامل کرتے ہوئے اقلیتوں کی فلاح وبہبودی کیلئے عملی اقدامات کررہے تھے۔ بی جے پی پارٹی نے اقلیتوں سے اپنی نفرت انگیز سیاست کے تحت ریاستی کابینہ میں محمد اظہر الدین کی شمولیت میں
رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکرشکایت کی ہے۔ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش ہو کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ ہر ریاستی کابینہ میں اقلیت کو بھرپور موقع و نمائندگی دی جاتی رہی تاکہ اقلیتوں کی فلاح وبہبودی کو یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے اپنے دوہرے معیار کو ظاہر کرتے ہوئے ضمنی انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کے بہانے تلنگانہ ریاستی کابینہ میں اقلیتی نمائندہ کی شمولیت میں رکاوٹ پیداکررہی ہے جبکہ حالیہ عرصہ میں ریاست راجستھان میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار سریندر پال سنگھ کو انتخابات
کے دوران ہی راجستھان ریاستی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے عہدہ حلف دلایا گیا تھا لیکن بی جے پی امیدوار کو کانگریس امیدوار کے ہاتھوں شکست اٹھانی پڑی تھی۔ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ راجستھان ضمنی انتخابات کیلئے بی جے پی کا ایک معیار اور تلنگانہ کے ایک اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کے انتخابات کیلئے ایک معیاراپنایاہے بی جے پی کی یہ دوہری پالیسی حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل سی کے کویتا نے بی جے پی اور بی آر ایس کو ایک ہی پارٹی قرار دیا تھا جو سچ ثابت ہورہی ہے۔ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ محمد اظہر الدین جوبلی ہلز ضمنی انتخابات میں امیدوار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی ہر حال میں محمد اظہر الدین کو تلنگانہ ریاستی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے اقلیتی نمائندہ کی کمی
کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی پارٹی بی سی طبقہ کو 42%فیصد تحفظات دینے کی شدید مخالفت کی ہے اسی طرح تلنگانہ ریاستی کابینہ میں اقلیتی نمائندہ کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ اور ممکن ہے اظہر الدین کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کیلئے تلنگانہ ریاستی گورنر پر بی جے پی دباؤ ڈال رہی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ کے خواہشمند ہونے کے سوال پر صدر پی سی سی مہیش کمار گوڑ نے واضح کیاکہ وہ بحیثیت پی سی سی کے عہدہ سے خوش و مطمئن ہے۔
اس صحافتی کانفرنس میں کانگریس قائدین گڑگو گنگادھر، ارکلہ نرساریڈی، نگیش ریڈی، راجہ نریندر گوڑ ودیگر قائدین موجو دتھے۔
 
 


