“پرواسی پریچئے” – اسٹیٹ ڈیز کا آغاز – کیرالہ، ہریانہ، یوپی، دہلی اور راجستھان کے مظاہرے

کے این واصف
سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے رویتی شمع روشن کرکے “اسٹیٹ ڈیز” فنی مظاہروں آغاز کیا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ طویل اس پروگرام میں ہر روز چند ریاستون کے باشندے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ افتتاح کے بعد سفیر ہند نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ یہان مقیم ہندوستان کی مختلف ریاستون سے تعلق رکھنے والے باشندوں کا اپنی تہذیبی و ثقافتی فن اور روایات کا مظاہرہ کرنا اپنی مٹی سے محبت کا ثبوت ہے۔ تہذیب و ثقافت ہمارا ورثہ ہے جس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ سفیر ہند نے یہ بھی کہا کہ یہ کامیاب ترین پروگرام کمیونٹی اور اسٹیرنگ کمیٹی کی متحدہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
ابتداء میں آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی کے کنوینر محمد ضیغم خاں نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ امسال ریاستی مظاہرے کرنے والوں کی فہرست میں مزید 6 ریاستوں کا ضافہ کیاگیا ہے جس سے جملہ تعداد 20 ہوگئی۔ انھوں نے تمام سماجی کارکنان کا اور اسٹیٹ کوآرڈینیٹرز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ تمام ریاستی کوآرڈینیٹرز نے سفیر ہند کو گلدستہ اور شال پوشی کرکے تہنیت پیش کی۔
اسٹیٹ ڈیز کے پہلے دن جن ریاستون کے باشندون نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں کیرالہ، ہریانہ، اترپردیش، دہلی اور راجستھان شامل تھے۔ شوویتا نے نظامت کی۔ تیسرے دن کے پروگرام کا آغاز کونسلر انڈین ایمبیسی صابر نے خیرمقدمی کلمات سے کیا۔ پرگرام میں ہندوستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مختلف قسم کے کھانوں اور مشروبات سے مہمانون کی تواضع کی گئی۔ پرواسی ایوارڈی شہاب کٹوکاڈ کے ہدیہ تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
 
 


