حیدرآباد میں “افسانہ نما” میگزین کی تقریب پذیرائی – منجانب آرکیٹکٹ اے آر سلیم

حیدرآباد – (پریس نوٹ)افسانہ نما کے نمائندے برائے امریکہ و سرپرست ہندوستانی بزم اردو ریاض اور ادبی محافل کے روح رواں آرکیٹیکٹ محمد عبدالرحمان سلیم کی قیام گاہ پر عالمی افسانہ نما کے خصوصی شمارے برائے ادب اطفال کی تقریب رسم پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر عابد معز ، معروف طنز و مزاح نگار نے مہمانان کا استقبال کیا
اور آرکیٹیکٹ محمد اے آر سلیم نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ پروفیسر مظفر شہمیری سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی نے صدارت فرمائی اور افسانہ نما کے مدیر جناب محمود شاہد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔تقریب میں شہر کی معتبر و ممتاز شخصیات نے شرکت فرمائی اور اپنے زرین اور مفید خیالات اور مشوروں سے نوازا اور رسالے کی اشاعت پر جناب محمود شاہد کو مبارکباد پیش کی۔
ان محترم شخصیات میں جناب ڈاکٹر عزیر غازی ، جناب ضیاءالرحمان ( یا ہند ) ، جناب آرکیٹیکٹ ایم اے رؤف عطیق، جناب انتصار علوی ، جناب انجنئیر ایم اے حمید ، جناب جاوید کمال ،ڈاکٹر سعید نواز، اور آرکیٹیکٹ عمران سلیم کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔تقریب کے دوسرے حصے میں شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں جناب اطیب اعجاز ، جناب شکیل حیدر ،جناب بصیر خالد ،جناب نجیب احمد نجیب ،جناب سیف نظامی ، جناب آرکیٹیکٹ اے آر سلیم ،جناب سعید نواز ، جناب لطیف الدین لطیف ،ڈاکٹر صوفیہ تحسین صاحبہ،
جناب محمود شاہد اور جناب مظفر شہمیری نے اپنے کلام سے نوازا۔ایک خالص ادبی مزاج و معیار کی حامل تقریب آرکیٹیکٹ اے آر سلیم کے ہدیہء تشکر پر اختتام پذیر ہوئی ۔
 
 


