جنرل نیوز

اربن ایم ایل اے نظام آباد دھن پال سوریہ نارائنا و ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی کے ہمراہ اہم محکموں کے عہدیداروں کیساتھ جائزہ اجلاس

اربن ایم ایل اے نظام آباد دھن پال سوریہ نارائنا و ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی کے ہمراہ اہم محکموں کے عہدیداروں کیساتھ جائزہ اجلاس

 

نظام آباد: یکم/ نومبر(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)نظام آباد اربن ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائنا نے آج ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی کے ہمراہ ضلع نظام آباد کے اہم محکمے جن میں میونسپل کارپوریشن، محکمہ تعلیم، آراینڈ بی، ڈی ایم اینڈ ایچ او و دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مختلف امور پر جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔

 

اس اجلاس میں دھن پال سوریہ نارائنا نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کو ضروری ہدایت دی۔ انہوں نے شہر نظام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر کارکرد اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کرنے حال ہی میں جاری کردہ میونسپل فنڈس کو مکمل اور صحیح طریقہ سے استعمال کرنے صاف صفائی کے نظام کو بہترین بنانے اور ان کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا

 

۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ نظام آباد شہر کے سرکاری اسکولو ں خاص طور پر لڑکیوں کے اسکولوں میں اضافی کلاس رومس کی تعمیر اپ گریڈیشن دیگر انفراسٹکچر پر تخمینہ اور تجاویز پیش کرنے، ٹی یو ایف آئی ڈی سی فنڈس کے تحت زیر التواء کاموں کی فوری طور پر مکمل کرنے اور سونی فنکشن ہال کے قریب برج کے کاموں کو مکمل کرنے کے علاوہ محکمہ ڈی ایم اینڈ ایچ او کے تحت بستی دواخانہ کی کارکردگی، عملے کی حاضری اور عوام کو فراہم کئے جانے والے خدمات کے علاوہ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل کی ترقی کیلئے حال ہی میں منظور کئے گئے 2.25 کروڑ فنڈ سے شروع کئے جانے والے کاموں کیلئے ٹنڈر کے عمل کو مکمل کرنے مدر اینڈ چائیلڈ ویلفیر ہاسٹل میں عملے کا تقرر کریں

 

۔آبی ذخائر پر تجاویزات کی مکمل رپورٹ پیش کرنے تجاویزات کو ہٹانے کیلئے واضح ایکشن پلان، انڈ ر گراؤنڈ کے کاموں میں سست رفتاری کے علاوہ ہر ڈیویژن کو منظور کئے گئے ٹنڈر کے عمل کو مکمل کرنے و دیگر امور شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button