اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں ضم ملازمین کی اردو اکیڈمی واپسی پر قائدین و عہدیداروں کو تہنت و اظہار تشکر

اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں ضم ملازمین کی اردو اکیڈمی واپسی پر قائدین و عہدیداروں کو تہنت و اظہار تشکر
کریم نگر (پیداپلی)2/ نومبر (پریس نوٹ) سابقہ بی آر ایس دور حکومت میں اردو اکیڈمی کے کنٹریکٹ ملازمین کو اردو اکیڈمی سے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں ضم کردیا گیا تھا جس کے باعث ملازمین کو بے شمار مسائل خاص طور پر معمولی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملازمین کو ہر ماہ پابندی کے ساتھ تنخواہوں ادا نہیں کی جارہی تھی
اس خصوص میں تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کمپیوٹر کم لائبریز ایمپلایز ویلفیئر ایسوسی ایشن صدر محترمہ افشاں ابرار کی قیادت میں ملازمین نے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں ضم کئے گئے 129 ملازمین کو دوبارہ انہیں دوبارہ اردو اکیڈمی میں واپس کرنے کے لئے کافی طویل جہدوجہد کی اس خصوص میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن ، قائد مقننہ مجلسِ جناب اکبر الدین اویسی، مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبیر ، اقلیتی فینانس کارپوریشن چئیرمین جناب عبداللہ کوتوال ، اردو اکیڈمی چئیرمین جناب طاہر بن حمدان ، سابقہ رکن کونسل و سینئر قائد کانگریس جناب اے جیون ریڈی، سکریٹری اقلیتی بہبود جناب بی شفیع اللہ ریاستی صدر ٹی این جی اوز جناب ایس ایم مجیب حسینی ، جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ سابقہ رکن بورڈز آف گورنر اردو اکیڈمی ، سے موثر نمائیندگی کی گئی تھی اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے
جس کے باعث اقلیتی فینانس کارپورشن میں ضم کئے گئے( 129) ملازمین کی خدمات دوبارہ اردو اکیڈمی میں واپس کردی گئی اس ضمن میں صدر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کمپیوٹر کم لائبریز ایمپلایز ویلفیئر ایسوسی ایشن صدر محترمہ افشاں ابرار و سکریٹری سید عقیل کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد جن میں عبدلئیق ، عارف، آصف، احمد، پرویز ،عزیز، ناہیدہ ، رضی، انور حسین ، ریاض شامل تھے
چیرمین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان ، سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں تہنیت پیش کی علاوہ ازیں سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ ، ڈائریکٹر سکریٹری اردو اکیڈمی محمد صفی اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وی کرشنا سے ملاقات کرتے ہوئے تہنت بیش کی اور ان تمام سے اظہار تشکر کیا
اس موقع افشاں ابرار و عقیل نے بتایا کہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے 129 کو ملازمین دوبارہ اپنے مدر ڈپارٹمنٹ کو واپس ہو گئے ہیں اور حکومت کے احکامات پر ملازمین کی تفصیلات IFMIS پورٹل میں درج کی گئی ہیں افشاں ابرار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ان کی ملازمتوں کو مستقل طور پر باقاعدہ کیا جائے اور گذشتہ 6ماہ کی زیر التواء تنخواہوں کی فی الفور جاری کرنے کا مطالبہ کیا افشاں ابرار و سید عقیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اردو اکیڈمی ملازمین کے دیگر حل طلب مسائل کی یکسوئی کے لئے موثر اقدامات کریں گے




