ایرانی کارکن کی رہائی کے لئے پیرس میں مظاہرہ

پیرس۔ 2 نومبر (نمائندہ خصوصی) فرانس کے دارالحکومت میں فرنچ ۔ عرب اور بین الاقوامی انسانی حقوق کارکنوں نے ایک زبردست احتجاجی مارچ نکالتے ہوئے ایرانی شہری مہدی اسفندیاری سے یگانگت کا اظہار کیا
جو فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے 8ماہ سے حراست میں ہیں۔ یہ مارچ پیرس کے ری پبلک پیالیس سے شروع ہوا اور بسٹائل جیل پر ختم ہوا جو انقلاب فرانس کی علامت ہے۔ احتجاجی اسفندیاری کی تصاویر تھامے ہوئے تھے اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ شرکا نے الزام لگایا کہ فرانس اور یوروپ کی حکومتیں اظہار خیال کی آزادی کے معاملہ میں دوہرے معیارات سے کام لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری آزادی کے دعووں کی باوجود یہ
حکومتیں فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبار ہی ہیں۔ منتظمین نے کہا کہ اس مظاہرہ کا مقصد جمہوری اصولوں کے خلاف ورزی کو نمایاں کرنا اور فلسطین کے بارے میں پرامن اظہار خیال پر عدالتی و سیاسی تحدیدات کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنا ہے۔




