تلنگانہ

چیوڑلہ کے المناک بس حادثہ پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین کا اظہارِ افسوس

چیوڑلہ کے المناک بس حادثہ پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین کا اظہارِ افسوس

مہلوکین کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا

 

؍چیوڑلہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ہولناک بس حادثے میں کثیر جانی نقصان پر امیر حلقہ جماعتِ اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی دل خراش اور المناک ہے جس میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک بڑا المیہ ہے، جو کئی خاندانوں کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتِ تلنگانہ کو سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 

شاہراہوں کی مرمت، ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری اور گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے سخت نگرانی ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اہم شاہراہوں پر جدید آلات اور مستعد اسٹاف کے ذریعے حادثات کی روک تھام کے مؤثر انتظامات کئے جائیں

 

۔انہوں نے حکومت اور آر ٹی سی کی جانب سے مہلوکین کے اہلِ خانہ کے لئے ایکس گریشیا میں اضافہ کرتے ہوئے امدادی رقم فوری جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے بہتر علاج و معالجے اور فوری طبی امداد کے لیے بھی حکومت سے خصوصی توجہ دینی کی اپیل کی ۔امیر حلقہ نے حادثہ کے مہلوکین کے اہلِ خانہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور تمام زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button