وقارآباد تا کرشنا ریلوے لائن میں ریلوے اسٹیشن اوٹکور کا نام شامل کیاجاۓ۔جناب حافظ و مولوی عبدالرحمن صدر مجلس کا حکومت سے پر زور مطالبہ۔
وقارآباد تا کرشنا ریلوے لائن میں ریلوے اسٹیشن اوٹکور کا نام شامل کیاجاۓ۔جناب حافظ و مولوی عبدالرحمن صدر مجلس کا حکومت سے پر زور مطالبہ۔
اوٹکور() وقارآباد تأ کرشنا ریلوے لائن کا مرکزی حکومت کی طرف سے سروے کیا جارھا ھے۔آج اوٹکور میں جناب حافظ و مولوی عبدالرحمن صدر مجلس اتحادالمسلمین اوٹکورمنڈل نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ وقارآباد سے کرشنا ریلوے لائن کاخواب پورا ھونے جارھاھے۔جس میں ریلوے اسٹیشن اوٹکور کا نام شامل نہیں ھے
۔ جدید ریلوے لائن کی جنگی خطوط بر مرکزی و ریاستی حکومت نے اس ریلوے لائن کے لۓ اراضیات زمین کی حصولی کے لۓ 438 کروڑ کی رقم منظور کی گئ ھے۔لیکن۔یہ جدید ریلوے لائن میں ڈی پی آر DPR میں اوٹکور ریلوے اسٹیشن کا نام نہیں ھے۔نئی ریلوے لائن کے ڈی پی آر میں وقارآباد؛پرگی؛ کوڑنگل؛دولت آباد؛بالم پیٹ؛ دامرگدہ؛نارائن پیٹ؛مکتھل؛کرشنا؛کے نام شامل ھیں۔ جبکہ اوٹکور کانام نہیں ھے۔
اوٹکور منڈل کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں سے اور اوٹکور سے جدیدریلوےلائن گزرہی ھے۔ جبکہ اس ریلوے لائن میں اوٹکور ریلوے اسٹیشن کانام نہیں ھے۔ جناب حافظ و مولوی عبدالرحمن نےریاستی وزیر اسپورٹس ؛افزائش ؛مویشیاں ؛ماہی گیری ؛ڈائری ڈیولپمنٹ ؛و امور نوجوان ؛سری واکیٹی سری ھری ؛رکن پارلیمنٹ محبوب نگر محترمہ ڈی۔کے۔ارونا؛اور ریاستی حکومت و مرکزی حکومت سے پر زور مطا لبہ کیا ھےکہ اس جدید ریلوے لائن میں اوٹکور ریلوے اسٹیشن کا نام شامل کیا جاۓ
کیونکہ اوٹکور منڈل کے 25 مواضعات کے عوام کو سہولت ھوسکے۔موصوف نے اپنے صحافتی بیان میں مزید کہا کہ اوٹکورریلوے اسٹیشن کانام جدید ریلوےلائن میں شامل ھونےتک اوٹکور منڈل کے تمام سیاسی قائدین اورمنڈل کے ھزاروں کی تعداد میں عوام مختلف اقسام کےمسلسل دھرنے منظم کۓ جائںگے۔
اور صدر مجلس اوٹکور منڈل حافظ و مولوی عبدالرحمن نے اپنے بیان میں اخباری نمائندوں کو مزید بتایا کہ اس سلسلے میں اوٹکور منڈل سے مجلس کا ایک وفد صدر محترم کل ھندمجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب رکن پارلیمنٹ حیدرآباد سےعنقریب دارالسلام میں ملاقات کرےگا۔اور وقارآباد تا کرشنا ریلوے لائن میں اوٹکور ریلوے اسٹیشن کے متعلق بھر پور نمائندگی کی جاۓگی۔تاکہ اوٹکور منڈل کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ھوسکے۔



