صدر تلنگانہ جاگروتی مسلم میناریٹی ونگ محمد مصطفیٰ کا چیورڑلہ بس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار
صدر تلنگانہ جاگروتی مسلم میناریٹی ونگ محمد مصطفیٰ کا چیورڑلہ بس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار
تلنگانہ جاگروتی مسلم میناریٹی ونگ کے صدر محمد مصطفیٰ نے چیورڑلہ کے قریب پیش آئے المناک بس حادثے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
محمد مصطفیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی دواخانہ پہنچ کر عیادت کی اور ان کے علاج و معالجہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو مناسب ایکس گریشیا فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس افسوسناک واقعہ نے پورے ریاستی عوام کو غمگین کر دیا ہے، اور اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔



