یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں “اڑان 2025-اسکاؤٹس اور گائیڈز کیمپ” کا انعقاد

ریاض (پریس نوٹ) یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض نے “اڑان 2025 اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز” کا اہتمام کیا، یہ سہ روزہ اسکاؤٹس اور گائیڈز کیمپ اسکول کے بوائز سیکشن میں منعقد ہوا۔ گریڈ 6 سے 12 تک کے طلباء نے اس افزودگی کے تجربے میں جوش و خروش سے حصہ لیا جس کا مقصد قیادت، آزادی، خود اعتمادی اور کمیونٹی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔
اس تین روزہ کیمپ کے دوران طلباء کے آرام دہ قیام کو یقینی بناتے ہوئے اسکول کی طرف سے تمام مؤثر و قابل ستائش انتظامات کئے گئے تھے۔ کیمپ کی جھلکیوں میں کیمپ فائر نائٹ، گرینڈ کیمپ فائر نائٹ، وادی نمیر پارک کا بیرونی دورہ، اور تفریحی کھیل شامل تھے۔ گرئنڈ کیمپ فائر کو پرنسپل مسز عاصمہ سلیم اور سرپرست اعلی جناب حبیب الرحمان نے وائس پرنسپل، مڈل لیڈرز اور اسکاؤٹس ماسٹرز اینڈ گائیڈز کیپٹن کے ہمراہ روشن کیا۔
اختتامی تقریب نے پرتھم سوپن امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی کاوشون کا اعتراف کیا گیا اور پرویش سرٹیفکیٹس کے ساتھ نئے اراکین کا خیرمقدم کیا۔ طلبا کی علمی صلاحیتون میں اضافہ کرنے والا یہ سہ روزہ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ طلباء کو خوشگوار ماحول میں ٹیم ورک، نظم و ضبط، باہمی اتحاد کے قیمتی تجربات حاصل ہوئے۔




