حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر سے سینئر کانگریس پارٹی قائدین کی ملاقات،

حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر سے سینئر کانگریس پارٹی قائدین کی ملاقات،
نظام آباد میں میٹرنٹی ہاسپٹل اراضی کی نشاندہی و تعمیر کی سفارش، شہر کی ترقی میں نمایاں کردار پر اظہار تشکر،
نظام آباد، 5/نومبر (اردو لیکس) شہر نظام آباد کے سینئر کانگریس پارٹی قائدین سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سابقہ سینئر کارپوریٹرس ایم اے قدوس محمد مجاہد خان اور سابقہ کو آپشن ممبر اشفاق احمد خان نے حیدرآباد پہنچ کر حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر سے خصوصی ملاقات کی، اس ملاقات کے موقع پر سینئر کانگریس پارٹی قائدین نے محمد علی شبیر سے نظام آباد میں میٹرنٹی ہاسپٹل اراضی کی نشاندہی و تعمیر کو یقینی بنانے کی سفارش کی اور دیگر مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،
علاوہ ازیں سینئر کانگریس پارٹی قائدین نے نظام آباد شہر کی مثالی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کیا ہے، سینئر کانگریس پارٹی قائدین کی ملاقات و سفارش پر نظام آباد میں بہت جلد میٹرنٹی ہاسپٹل اراضی کی نشاندہی و تعمیر کو یقینی بنانے حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے تیقن دیا ہے
, علاوہ ازیں گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد میں عوامی مسائل و دشواریوں کے سدباب کیلئے حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے اپنے بجٹ سے 16 لاکھ روپے منظور کرتے ہوئے گورنمنٹ ہاسپٹل میں دو نئے لفٹس و موجودہ ناکارہ لفٹس کی درستگی و مرمت اور ہاسپٹل میں باتھ رومس کی مرمت کے کاموں کو یقینی بنا رہے ہیں
، اس موقع پر تلنگانہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے ریاست کی عوامی بالخصوص اقلیتوں سے کہا کہ انھیں حکومت کی جانب سے وزارت کے عہدے پر فائز نہ کئے جانے سے کسی سازش یا مایوسی کے شکار نہ ہو، انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہائی کمان و ریاستی حکومت کی جانب سے انھیں دی گئی مشیر حکومت کی اہم ذمہ داری پر فائز رہتے ہوئے عوامی خدمات بالخصوص نظام آباد کی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے



