ملزم ریاض کی گرفتاری میں مدد کرنے والے سید آصف کو دھمکیاں پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست

ملزم ریاض کی گرفتاری میں مدد کرنے والے سید آصف کو دھمکیاں
پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی گذارش
نظام آباد 5/ نومبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد میں گذشتہ دنوں پولیس انکاونٹر میں ہلاک ملزم شیخ ریاض کو گرفتار کروانے میں پولیس کی مدد کرنے والے سید آصف کو دھمکیاں دیئے جانے کے پیش نظر پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی گذارش کی ہے ذرائع کے بموجب ریاض انکاونٹر سے قبل سید آصف نے ملزم شیخ ریاض جس پر پولیس کانسٹبل پر امود کے قتل کا سنگین الزامات عائد کئے گئے
مفرور ریاض کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس سرگداں تھی ریاض کو گرفتار کرنے میں پولیس کی مدد کرنے کے دوران سید آصف بھی زخمی ہو گیا ہے سید آصف نے کہا کہ میں صرف سماجی ذمہ داری کے تحت ملزم شیخ ریاض کو گرفتار کرنے میں مدد کی لیکن مجھ پر الزام و تہمات عائد کئے جا رہے ہیں کہ میرے تعلقات ریاض کے ساتھ ہونے کی تشہیر کی جا رہی ہے جبکہ میں ریاض کے حملے میں زخمی ہو کر علاج کروارہا ہوں سید آصف نے کہا کہ پانچ رکنی کمیٹی مجھ پر طرح طرح کے الزامات عائد کر رہی ہے
اور مجھے اپنی جان کا ڈر ہے ابتداء ہی سے مجھے پولیس مدد کر رہی ہے مجھے دی جارہی دھمکیوں کے پیش نظر پولیس سے تحفظ کی درخواست کی ہے یہاں یہ ذکر ضروری ہے کہ حیدر آباد کی ایک پانچ رکنی کمیٹی نظام آباد آکر پولیس انکاونٹر میں ریاض کی ہلاکت اور اسکے بعد رونما ہونے والے واقعات پر پولیس اور سید آصف کے کردار متعلق سے سی بی آئی کے تحت تحقیقات کروانے اور مقتول ریاض کے افراد خاندان کو (5) کروڑروپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے



