جنرل نیوز

مکتھل کے کانگریس اقلیتی قائدین جوبلی ہلز ضمنی انتخابی مہم میں سرگرم

مکتھل حلقہ اسمبلی کے کانگرس اقلیتی قائدین کی جوبلی ہلز ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم میں حصہ لیا ریاستی وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری کی ہدایت پر مکتھل ،او ٹکور اور اتماکور ،منڈلوں کے اقلیتی کانگرس قائدین نے وینو گلا راؤ نگر ڈویژن میں کانگرس امیدوار نوین یادو کی حمایت میں انتخابی مہم چلائی

 

،انہوں نے لوگوں کو کانگریس پارٹی کی طرف سے لاگو کی جا رہی فلائی اسکیموں کی وضاحت اور ان سے کہا کہ وہ، 11 تاریخ کو ہونے والی پولنگ میں بیلٹ پر سیریل 2 پر ہاتھ کے نشان کو ووٹ دیں نوین یادو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں

 

اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی چیئرمین اتماکور رحمت اللہ،نارن پیٹ ضلع مائنارٹی نائب صدر نور الدین کانگرس سینیئر قائد نرسمہا ،مکتھل ٹاؤن مائنارٹی صدر حسن الدین ، ان کے علاوہ محمد صادق، محمد انور،محمد عرفات،جہانگیر،معین الدین، دیگر شریک تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button