تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے سرکاری دواخانہ نظام آباد کیلئے 16 لاکھ روپے کی منظوری کو بنایا یقینی
حکومت تلنگانہ کے مشیر
محمد علی شبیر نے سرکاری دواخانہ دواخانے نظام آباد لفٹس و باتھ رومس مرمت کیلئے 16 لاکھ روپے کی منظوری کو بنایا یقینی،
کانگریس پارٹی قائدین نے دواخانہ کے کاموں کا لیا جائزہ،
نظام آباد، 6/نومبر (اردو لیکس) گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد میں مریضوں و انکے متعلقین اور عوام کو درپیش مسائل و دشواریوں کا نوٹ لیتے ہوئے سرکاری دواخانہ نظام آباد کے ناکارہ لفٹس کی مرمت و درستگی اور دو نئے لفٹس کی منظوری کے علاوہ دواخانے میں خستہ حال واش رومس، باتھ رومس کی بھی جدید انداز میں درستگی و مرمت کیلئے تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے اپنے فنڈز سے 16 لاکھ روپے کی منظوری کو یقینی بنایا،
اس خصوص آج شہر کے سینئر کانگریس پارٹی قائدین جن میں سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ، ڈائریکٹر تلنگانہ ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ و سابقہ سینئر کارپوریٹر ہارون خان، سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس ،سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان کے ہمراہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین ایم اے سمیع، محمد میران، محمد شفیع، ایم اے وحید، عمران، شیخ جعفر نے سرکاری دواخانہ پہنچ کر یہاں جاری تعمیری و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،
اس موقع پر سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم نے بتایا کہ دو یوم قبل نظام آباد کانگریس پارٹی قائدین نے تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے حیدرآباد میں اپنی ملاقات کے دوران اس خصوص میں تبادلہ خیال کیا اور جلد از جلد سرکاری دواخانہ میں عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے سفارش کی تھی، انہوں نے کہا کہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے کانگریس پارٹی قائدین کو ہنگامی خطوط پر سرکاری دواخانہ میں ناکارہ لفٹس کی مرمت و درستگی اور دو مزید نئے لفٹس اور باتھ رومس کے تعمیری و ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے کا تیقن دیا تھا،
حکومت کے مشیر محمد علی شبیر جو نظام آباد شہر کی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے نمایاں اور مثالی کردار ادا کررہے ہیں دو یوم میں ہی سرکاری دواخانہ میں درکار عوامی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کاموں کا آغاز کروایا ہے،
سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سابقہ کارپوریٹر ہارون خان، سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس اور سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان و وفد میں شامل دیگر کانگریس پارٹی قائدین نے سرکاری دواخانہ میں عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور نظام آباد کی مثالی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کیا ہے



